ETV Bharat / state

ایل جی سنہا نے کیا اسمارٹ سٹی پروجیکٹس کا افتتاح

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 5:38 PM IST

اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت کروڑوں روپے مالیت سے تیار کیے گئے کئی پروجیکٹس کا افتتاح کرتے ہوئے ایل جی سنہا نے انہیں عوام کے نام وقف کیا۔

ایل جی سنہا نے کیا اسمارٹ سٹی پروجیکٹس کا افتتاح
ایل جی سنہا نے کیا اسمارٹ سٹی پروجیکٹس کا افتتاح

ایل جی سنہا نے کیا اسمارٹ سٹی پروجیکٹس کا افتتاح

سرینگر (جموں کشمیر) : یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر اسمارٹ سٹی کے تحت 48 کروڑ روپے کی لاگت کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ایل جی نے نشاط سے نسیم باغ، حبک تک روڈ لیک فرنٹ کے 30.97 کروڑ روپے کے منصوبے کے فیز 1 کا افتتاح کیا جس میں پیدل چلنے والوں کے علیحدی پیڈسٹرین واک وے، سائیکل ٹریک شامل ہے۔

اس موقع انتظامیہ کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں لیفٹیننٹ گورنر کو بتایا گیا کہ نشاط باغ سے شالیمار کینال (2.5 کلومیٹر لمبائی) تک منصوبے کا سب سے اہم حصہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ شالیمار کینال سے نسیم باغ، حبک تک باقی ماندہ حصے پر کام زور و شور سے جاری ہے۔ اسی طرح لیفٹیننٹ گورنر نے بلیوارڈ روڈ کے دائیں طرف والے واک وے کا بھی افتتاح کیا جس کی کل لمبائی 9.30 کلومیٹر ہے۔ واک وے کو SSCL نے 14.19 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے SKICC کے قریب ڈل جھیل سن سیٹ پلازہ کو بھی عوام کے لیے وقف کیا۔

منعقدہ تقریب کے دوران ایل جی منوج سنہا نے وادی کشمیر کے پر آشوب دور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ زمانہ اب تاریخ کا ایک حصہ بن چکا ہے جب کہا جاتا تھا کہ کشمیر میں حالات ناسازگار ہے۔ اب کشمیر وہ کشمیر نہیں رہا بلکہ کشمیر اب نئی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، جو پورے بھارت میں سب سے ترقی پسند یوٹی بنے گی۔‘‘ بعد ازاں، لیفٹیننٹ گورنر نے ایکو پارک کا بھی افتتاح کیا۔

مزید پڑھیں: Smart city Srinagar Project کرن نگر سرینگر میں اسمارٹ سٹی کا کام لوگوں کے لیے درد سر کیوں بن گیا

اس موقع پر چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، ڈویژنل کمشنر، کشمیر، وجے کمار بیدھوری کے علاوہ ڈی سی سرینگر محمد اعجاز اسد، کمشنر ایس ایم سی/سی ای او سری نگر سمارٹ سٹی، اطہر امیر خان سمیت ایس ایس پی سرینگر پولیس اور سول انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.