ETV Bharat / state

Dearness Allowance Hiked سرکاری ملازمین سمیت پینشنرز کے مہنگائی بھتہ میں اضافہ - ڈی اے الاؤنس جموں و کشمیر سرکاری ملازمین

جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعرات کے روز سرکاری ملازمین، پنشنرز اور فیملی پنشنرز کے مہنگائی بھتہ میں چار فیصد کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس شرح کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے نافذالعمل ہوگا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 4, 2023, 9:00 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر انتظامیہ نے جمعرات کے روز سرکاری ملازمین، پنشنروں اور فیملی پنشنرز کی ڈئرنس الاؤنس یعنی مہنگائی بھتہ کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔محکمہ خزانہ کے ڈائریکٹر بجٹ (کوڈز) نے اس ضمن میں حکمنامہ جاری کیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق مستقل سرکاری ملازمین اور پینشنروں وغیرہ کے حق میں مہنگائی الاﺅنس کی ادائیگی میں سرکار نے نظر ثانی کرتے ہوئے اضافہ کیا ہے۔

حکمنانے کے مطابق اب یہ شرح 38 فی صد سے بڑھا کر 42 فی صد یعنی چار فیصد اضافہ ہو ہے۔حکمنانے کے مطابق اس شرح کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ہوگا۔ڈائریکٹر جنرل (کوڈز) ایس ایل پنڈتا کی جانب سے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ہدایت پر آج دو حکمنانے زیر نمبرات 93-F آف 2023 اور 94-F آف 2023 جاری کئے۔

پہلے حکم نامے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی فائل نمبر GAD-CORD/113/2021-09-GAD کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 7 نومبر 2022 کو جاری کردہ حکمنانے زیر نمبر 245-F کے مطابق ساتوں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کے تحت مستقل سرکاری ملازمین کے ڈے اے ادائیگی میں اضافہ کیا گیا ہے۔حکمنانے کے مطابق یہ اس الاونس کی جنوری 2023 سے اپریل تک کے رقم مئی میں نقد ادا کی جائے گی جبکہ مئی2023 کے بعد سے یہ رقم تنخواہ کا حصہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: Dearness Allowance Hiked: مرکزی ملازمین کے مہنگائی بھتے میں تین فیصد اضافہ

دوسرے حکمنانے کے مطابق پنشنرز اور فیملی پنشنرز کو یکم جنوری 2023 سے لاگو ڈی اے کی رقم مئی میں نقد ادا کیا جائے گا جبکہ مئی 2023 کے بعد یہ رقم پنشن کے ساتھ ماہانہ ادا کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز گزشتہ کچھ برسوں سے ڈی اے میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے تھے،تاہم سرکار اس مطالبے پر غور نہیں کر رہی تھی تاہم آج یہ مطالبہ پورا کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.