جموں و کشمیر انتظامیہ نے جموں وکشمیر میں درجہ چہارم نوکریوں کی بھرتی کے لئے نئے قوائد و ضوابط عمل میں لایا۔ اسسٹیٹ ایڈمنسٹریٹیو کونسل کی میٹنگ میں چند روز قبل یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ جموں و کشمیر میں سرکاری نوکریوں کے پانے کے عمل کو آسان و ساف شفاف بنایا جائے تاکہ تیزی سے درجہ چارم کی نوکری بھرتی کو شروع کیا جائے۔
اس نئی رکروٹمنٹ پالیسی میں پے سکئیل لیول 29200 سے 92300 کی آسامیوں کے امیدواروں کو انٹرویو دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
امیدواروں کو درخواست جمعہ کرنے پر ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی ۔
بیواہ یا طلاق شدہ خواتین سمیت یتیم لڑکیوں کو اضافی 5 نمبرات ملی گئے۔
جموں کشمیر سرکار کے مختلف محکموں میں کام کررہیے کیجول لیبررز کی عمر میں 5 سال کی رعایت دی گئ
واضع رہیے کہ فورتھ گریڈ کی آسامیوں کی بھرتی کرنے کے لیے تیز اور آسان طریقہ کار وضع کرنے کے فیصلے کے بعد حکومت کی جانب سے چند روز قبل ڈاکٹرز، پنچایت اکاؤنٹ اسسٹنٹس اور فورتھ گریڈ ملازمین کی ہر سطح پر تیزرفتار بھرتی کے لیے دس ہزار سے زائد آسامیوں کو پرُ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔