ETV Bharat / state

Data Pro Company Banned for Forgery: ڈیٹا پرو کمپیوٹرز کمپنی پر جعل سازی کرنے پر پابندی - ڈیٹا پرو کمپیوٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ پر پابندی

اے سی بی نے سنہ 2021 میں اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے اس کی تحقیقات کی اور اس جعلسازی کا پردہ فاش کیا۔

ڈیٹا پرو کمپیوٹرز کمپنی پر جعل سازی کرنے پر پابندی

author img

By

Published : Jul 27, 2022, 7:33 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے ڈیٹا پرو کمپیوٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ (M/s Data Pro Computers Pvt. Ltd) نام کی ایک کمپنی پر فرضی امیدواروں کے نام پر انتظامیہ سے فنڈز وصول کرنے کی پاداش میں پابندی عائد کر دی اور اس کمپنی کے ساتھ کام کرنے کا معاہدہ بھی ختم کر دیا۔ JK Govt Bans, Ends Agreement with DataPro Company مذکورہ کمپنی وشاکھاپنٹنم میں قائم ہے اور سنہ 2018 میں اس نے جموں و کشمیر انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ یہ جموں و کشمیر اسٹیٹ لائولیہوڈ مشن کے ’’حمایت پروگرام‘‘ کے تحت یہاں بے روزگار نوجوانوں کو ٹریننگ دے گی اور ان کو ملک میں نجی شعبے میں نوکریاں فراہم کرے گی۔

اس معاہدے کے تحت ڈیٹا پرو کمپیوٹرز پرائیویٹ لمیٹڈکمپنی نے محکمہ دیہی ترقی کی زیر نگرانی جموں و کشمیر سٹیٹ لائولیہوڈ مشن سے 30 کروڑ روپے کا پروجیکٹ حاصل کیا تھا جس میں انتظامیہ نے ان کو سات کروڑ کی پہلی قسط ادا کی تھی۔ JK Govt Bans DataPro Company دوسری قسط کی وصولی کے لیے مذکورہ کمپنی نے 138 امیدواروں کی فہرست پیش کی تھی جن میں 89 امیدواروں کے نام اور بینک کھاتے فرضی تھے۔

اس فرضی فہرست کا پردہ فاش انسداد رشوت خوری (اینٹی کرپشن بیریو، اے سی بی) نے تحقیقات کے دوران کیا۔ اے سی بی نے سنہ 2021 میں اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے اس کی تحقیقات کی اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ کمپنی نے 89 امیدواروں کے فرضی نام اور بینک کھاتے پیش کیے تاکہ سرکار سے دوسری قسط وصول کی جا سکے۔

اے سی بی تحقیقات کے بعد ’’حمایت پروگرام‘‘ کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے مذکورہ کمپنی کو رواں برس کے مئی میں یہ حکمنامہ جاری کیا کہ کمپنی کی جعلسازی کے بعد اس کے ساتھ کام کرنے کا معاہدہ ختم کیا گیا ہے DataPro Company Banned for Forgery اور اس کو یونین ٹریٹری میں کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی اور مرکزی سرکار سے کہا گیا کہ اس پر ملک میں کام کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔

مزید پڑھیں:

Exclusive: Vizag based company handling Rs 30 crore J&K project blacklisted for forgery

قابل ذکر ہے کہ حمایت پروگرام کے تحت انتظامیہ کا مذکورہ کمپنی کے ساتھ تیس کروڑ روپے کا معائدہ تھا اور جعل سازی کرنے کی پاداش میں کمپنی پر تین کروڑ یعنی پروجیکٹ کا دس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بلیک لسٹ کرنے کے باوجود مذکورہ کمپنی کے دو دفاتر - ضلع اننت ناگ اور گاندبل میں - آج بھی کام کر رہے ہیں جن کو تالہ بند کرنی کی ضرورت ہے تاکہ یہ نوجوانوں کو دھوکہ میں نہ ڈال سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.