جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے اتوار کے روز وادی کشمیر میں بھاری برف باری کے پیش نظر 11ویں کلاس کے میتھیمیٹکس پرچہ کا امتحان ملتوی کر دیا ہے۔
جے کے بوس کے ایک عہدیدار نے آج ہونے والے ریاضی کے امتحان کے ملتوی کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحان کے لئے نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
جموں و کشمیر کے کئی اضلاع میں آج صبح سے ہی بھاری برف باری جاری ہے۔ ضلع کولگام میں تین فٹ تک برفباری درج کی گئی ہے۔ وہیں سرینگر اور بڈگام میں بھی اب تک تین سے پانچ انچ برفباری ہو چکی ہے۔
برف باری کی وجہ سے عام زندگی کافی حد تک متاثر ہوئی ہے اور سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت میں بھی خلل پیدا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر میں تازہ برفباری، قومی شاہراہ بند
وہیں محمکہ موسمیات نے جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام جو پہاڑی علاقوں میں مقیم ہیں، سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں تک موسم میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔