ETV Bharat / state

G20 Event in JK جی 20 اجلاس کیلئے ہیلتھ کمیٹی تشکیل - J K to host G 20 summit

جموں کشمیر انتظامیہ نے جی 20 میٹنگ کی میزبانی کے لئے پانچ رکنی یونین ٹیریٹری لیول ہیلتھ کمیٹی تشکیل دی ہے۔واضح رہے کہ یہ کمیٹی مرکزی کی دیگر جی 20 ہیلتھ کمیٹیوں کے ساتھ رابطہ کرکے جی ٹوینٹی پروگرام کے دوران طبی سہولیات دستیاب رکھے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 20, 2023, 9:00 PM IST

سرینگر: جموں کشمیر انتظامیہ نے جی 20 میٹنگ کی میزبانی کے لئے انتظامات کرنے کی تیاریاں شروع کی ہے ۔ اس ضمن میں آج انتظامیہ نے طبی سہولیات کے لیے یونین ٹیریٹری لیول ہیلتھ کمیٹی تشکیل دی ہے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری ڈاکٹر پیوش سنگلا نے آج حکمنامہ جاری کیا۔ حکمنامے کے مطابق فائنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکرٹری) محکمہ داخلہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی کی گئی۔

اس کمیٹی میں ممبران ایڈیشنل سیکرٹری سیکرٹری محکمہ صحت و طبی تعلیم، انتظامی سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، جی ٹوینٹی ورکنگ گروپس کے نمائندے شامل ہیں۔

jk-admn-forms-ut-level-health-committee-for-g20-summit

بتادین کہ یہ کمیٹی مرکزی کی دیگر جی20 ہیلتھ کمیٹیوں کے ساتھ رابطہ کرکے جی ٹوینٹی پروگرام کے دوران طبی دیکھ انتظامات کیلئے SOPs کے مطابق طبی سہولیات دستیاب رکھے گی۔کمیٹی ائیر پوٹ، جی ٹوینٹی میٹنگ کے مقامات، ہوٹلز، سیر کے مقامات وغیرہ پر معائنہ کرکے طبی انتظامات کو دستیاب کو یقینی بنائے گی۔یاد رہے کہ جموں کشمیر کے سرمائی دارلحکومت سرینگر میں مئی میں جی ٹوینٹی کی میٹنگ منعقد ہونے کا امکان ہے جس کی میزبانی کے لئے انتظامیہ مختلف اقدامات کر رہی ہے۔گزشتہ دنوں سے صوبائی کمشنر نے شہر میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا جس میں سڑکوں کی تعمیر اور تجدید نو اور دیگر ڈھانچے کو خوبصورت بنانے پر انہوں نے ہدایات دئے۔

مزید پڑھیں:J K to host G-20 summit سرینگر بھی جی ٹوینٹی اجلاس کی میزبانی کرے گا، صوبائی کمشنر پی کے پولے

واضح رہے کہ بھارت امسال جی 20 کی میزبانی کررہا ہے جس کی متعدد میٹنگز و پروگرام مختلف شہروں میں منعقد کئے جارہے ہیں۔بھارت نے گزشتہ برس یکم دسمبر کو جی 20 کی صدارت سنبھال لی ہے اور اس دوران جی ٹوینٹی کے اجلاس و میٹنگز کے لئے تیاریاں کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جی 20 بین الاقوامی ممالک کے متعلقین ان اجلاس میں انسداد دہشت گردی، عالمی چیلنج جیسے معاشی سست روی اور موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل اور دیگر ضروری اقدامات کرنے پر گفت و شنید کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.