ETV Bharat / state

Rainfall in jammu جموں سمیت کئی اضلاع میں ہلکی بارش - جموں میں دن کا آغاز ہلکی بارش سے

محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر منگل کو ہلکی سے درمیانی بارشوں کا امکان ہے وہیں آج جموں میں دن کا آغاز ہلکی بارش سے ہوا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 1, 2023, 12:52 PM IST

سرینگر: محکمہ موسمیات نے پیر کے روز جموں و کشمیر میں ایک مرتبہ پھر بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 2 مئی (منگل) کو بھی جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں آج کا دن ہلکی بارش، ابر آلود آسمان کے ساتھ شروع ہوا۔ جموں اور اس کے آس پاس کے اضلاع میں پیر کو ہلکی بارش شروع ہوئی ہے۔ ضلع کٹھوعہ، سانبہ، جموں میں ہلکی بارش کے درمیان لوگ اپنی منزلوں کو روانہ ہو رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے اتوار کے مقابلے درجہ حرارت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر رخ بدلنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق 2 مئی کو بھی جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ جموں ضلع میں اتوار کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.4 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 19.6 ڈگری سیلسیس تھا۔ سری نگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20.8 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ پہلگام میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15.5 ڈگری سیلسیس اور گلمرگ میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 11.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ شری ماتا ویشنو دیوی کے بیس کیمپ کٹرا میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ بھدرواہ میں بھی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Weather Update Kashmir کشمیر میں برف وباراں، 4 مئی تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.