ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے 626 نئے پازیٹیو کیسز - کورونا مریض

ضلع بارہمولہ میں سب سے زیادہ کیسز 158 پائے گئے ہیں۔ سرینگر میں 157 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے 626 نئے پازیٹیو کیسز
کورونا وائرس کے 626 نئے پازیٹیو کیسز
author img

By

Published : Nov 13, 2020, 10:53 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 626 تازہ کیسز کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار پانچ سو 94 ہو گئی ہے وہیں 8 نئی ہلاکتوں کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 1,574 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 626 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ ایک ہزار پانچ سو 94 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 197 خطہ جموں سے ہیں اور 429 خطہ کشمیر سے ہیں۔

علاوہ ازیں 551 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں 187 خطے جموں سے ہیں جبکہ 364 خطے کشمیر سے ہیں۔

بڑا انکشاف: بزرگوں کا پنشن نوجوان ہضم کر لیتے ہیں

حکام نے بتایا کہ 8 افراد کی موت ہوئی ہے، جن میں سے 4 جموں سے ہیں اور 4 کشمیر وادی سے ہیں۔ان 9 اموات کے ساتھ یونین ٹریٹری میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1,574 ہو گئی ہے۔ ضلع بارہمولہ میں سب سے زیادہ کیسز 158 پائے گئے ہیں ۔ سرینگر میں 157 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق ایک لاکھ ایک ہزار پانچ سو 94 پازیٹیو کیسز میں سے 5،645 کیسز فعال ہیں جبکہ 94,375 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔

ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 21,154 ہے ان میں سے 1,539 فعال ہیں جبکہ 19,226 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 389 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جموں ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 18,844 ہے جن میں 608 فعال ہیں اور 17,960 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ 276 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.