ETV Bharat / state

کانگریس کا ایندھن اور اشیائے خوردنی کی مہنگائی کے خلاف احتجاج - جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی

جموں میں علامتی احتجاج درج کرنے کے موقع پر جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پٹرول کی قیمت چالیس روپیے فی لیٹر ہونی چاہئے تھی جو آج سو روپیے فی لیٹر ہے۔

کانگریس کا ایندھن اور اشیائے خوردنی کی مہنگائی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Jun 11, 2021, 2:36 PM IST

کانگریس پارٹی نے جمعے کے روز جموں وکشمیر میں بھی ایندھن اور اشیائے خوردنی کی مہنگائی کے خلاف علامتی احتجاج درج کیا۔

بتادیں کہ پارٹی نے جمعہ کے روز ایندھن اور اشیائے خوردنی کی مہنگائی کے خلاف ملک گیر علامتی احتجاج درج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جموں میں علامتی احتجاج درج کرنے کے موقع پر جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پٹرول کی قیمت چالیس روپیے فی لیٹر ہونی چاہئے تھی جو آج سو روپیے فی لیٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف پارٹی ملک گیر علامتی احتجاج درج کررہی ہے تاکہ مودی سرکار جاگ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف لوگ کورونا وبا سے پریشان ہیں تو دوسری طرف مہنگائی نے ان کا جینا حرام کر دیا ہے۔

موصوف صدر نے کہا کہ ملک کے غریبوں سے پیسہ لوٹا جا رہا ہے لیکن ملک میں نہ ہسپتال بنائے جا رہے ہیں اور نہ ہی لوگوں کو آکسیجن اور ویکسین فراہم کئے جار ہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت ٹیکسوں میں بھی نرمی لائے۔

اس موقع پر ایک اور لیڈر رمن بھلہ نے کہا کہ ملک میں اشیائے خوردنی کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پرانے دن ہی واپس چاہئے۔ ضلع راجوری میں بھی کانگریس کے کارکنوں نے علامتی احتجاج درج کیا۔ احتجاجی موجودہ سرکار کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.