سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا کہ مشیر کا گزشتہ کل کووڈ19 علامات ظاہر ہونے کے بعد کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔ کورونا ٹیسٹ مثبت پائے جانے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں 14 روز کی طبی نگہداشت میں رہنے کی صلاح دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر کے علاوہ انکے اسٹاف کو بھی طبی نگہداشت اور آئسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ذرایع نے مزید بتایا کہ مذکورہ مشیر کے تمام شیڈولڈ سرکاری سرگرمیاں فی الحال مئوخر کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں؛ کورونا وائرس کے 478 نئے مثبت کیسز
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب 96ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ وہیں اس وبائی مرض کے سبب فوت ہونے والے افراد کی تعداد 1500سے تجاوز کر گئی ہے۔