ETV Bharat / state

Youth Services and Sports Department خواتین کھلاڑیوں کی حفاظت کے لئے جموں و کشمیر انتظامیہ پُر عزم - جموں و کشمیر خبر

جموں و کشمیر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری سرمد حفیظ کا کہنا کہ خطہ کی خواتین کھلاڑیوں کی حفاظت کے لئے متعدد اقدام اٹھائے جائیں گے، جس میں ہیلپنگ لائن نمبر اور کھیل کے میدانوں کے ارد گرد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

خواتین کھلاڑی
خواتین کھلاڑی
author img

By

Published : May 7, 2023, 10:33 AM IST

Updated : May 7, 2023, 1:43 PM IST

خواتین کھلاڑی

سری نگر : ملک کی دار الحکومت دہلی میں گزشتہ کئی روز سے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ، جو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں، کی گرفتاری کے لیے ساکشی ملک، بجرنگ پونیا، ونیش پھوگاٹ سمیت ملک کے پہلوان جنتر منتر پر احتجاج کر رہے ہیں۔ سنگھ پر خواتین پہلوانوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام ہے۔

وہیں جموں و کشمیر میں کھیلوں کی سرگرمیوں اور تربیتی کیمپوں میں خواتین کھلاڑیوں کو محفوظ و سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے ایک اہم اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔ محکمہ کھیل کھیلوں کے میدانوں کے ارد گرد سرگرمیوں اور ماحول کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے جا رہی ہے اور خواتین کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کرنے والی ہے۔ اس بات کا خلاصہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری سرمد حفیظ نے ایک اجلاس کے دوران کیا۔

محکمہ کے پرنسپل سکریٹری نے جموں و کشمیر میں تسلیم شدہ کھیلوں کی فیڈریشنز کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس دوران سال 2023-24 کے کھیلوں کی سرگرمیوں کے کیلنڈر کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے اسپورٹس فیڈریشنز سے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کریں۔دوسری جانب کھیلوں کی انجمنوں کے نمائندوں نے کھیلوں کی سہولیات، سازوسامان، کوچز کی تقرری، اسپورٹس میڈیسن سیل کے قیام اور علاقائی مقابلوں میں پیشگی تربیت اور شرکت کے لیے مالی معاونت کے لیے اپنی تجاویز اور مطالبات سامنے رکھے۔

وہیں جب ای ٹی وی بھارت نے اس حوالے سے وادی کی چند معروف خواتین کھلاڑیوں سے بات کی تو انہوں نے اس قدم کا خیر مقدم کرتے ہوئے محکمے اور سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا- کرکٹر سعدیہ وانی، جو کافی کم عمری سے کرکٹ میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کرتی آرہی ہیں، کا کہنا تھا کہ "اسٹیڈیم اور میدانوں میں کیمرے نصب کرنا ایک اچھا قدم ہے۔ اس سے خواتین کھلاڑیوں کی حفاظت ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک کرکٹر کے طور پر میں یہ کہوں گی کی یہ ایک بہترین قدم ہے اور میں اس کے لئے محکمے کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

وہیں جوان سال رگبی کھلاڑی مہوش رشید کا کہنا تھا کہ "یہ ایک بہترین قدم ہے، جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں زیادہ تر خواتین ڈرتی ہیں، بولتی نہیں، جس کی وجہ سے وہ اپنی مشکلات سب کو بتا نہیں پاتی ہیں، انہیں بدنامی کا خوف رہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم جو انتظامیہ کی جانب سے اٹھایا جارہا ہے (کیمرے اور ہیلپ لائن) بہت اچھا ہے. ہیلپ لائن میں شکایات کردہ کا نام پوشیدہ رہے گا یہ اچھی بات ہے. یہ سب کھیلوں کے فروغ کے لئے کافی اہم ہے. کیونکہ لڑکیاں میدان میں کافی محفوظ محسوس کریں گی. ان کو کسی بھی قسم کا خوف نہیں ہوگا. اس لئے میں سرمد حفیظ کا اس اقدام کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

مزید پڑھیں:فزیکل چیلنج کرکٹ: کشمیری کھلاڑی بہتر کارکردگی کیلئے پُر عزم

اسکیئنگ چیمپئن حیا مظفر کا کہنا تھا کہ یہ بہت ضروری تھا، سرمد حفیظ نے وعدہ کیا ہے کہ کیمرے ٹریننگ کنترس اور میدانوں میں نصب کیے جائیں گے. اس کے لئے مزید ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیے جائیں گے. اگر کسی خاتون کھلاڑی کے ساتھ مار پیٹ یا زیادتی ہوتی ہے تو وہ بس ایک فون کال سے اپنی شکایات درج کرا سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزے کی بات ہے کہ گلمرگ میں بھی کیمرے نصب کیے جائیں گے، یہ میری لئے زاتی طور پر مسرت کی بات ہے. ہمارے کھلاڑیوں کی حفاظت اولین ہونی چاہیے. ٹریننگ کے وقت کھلاڑی پر توجہ مرکوز کی جائے۔کیونکہ اس وقت بھی غیر محفوظ ہوتی ہیں۔

Last Updated : May 7, 2023, 1:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.