مرکزی زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آج جموں و کشمیر رہبر تعلیم اساتذہ نے اپنے مطالبات پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ اساتذہ کئی برسوں سے محکمہ تعلیم میں بطور رہبر تعلیم خدمات انجام دے رہے ہیں۔ تاہم انہیں مستقل ملازمت فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔
ٹیچرس فارم کے ایک رہنما سجاد حسین نے کہا کہ یہ عارضی کئی برسوں سے ملازمت کر رہے ہیں۔ ان سے وعدہ کیا گیا تھا کہ انہیں مستقبل بنیادوں پر ملازمت دی جائے گی لیکن وہ وعدہ اب تک وفا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا ہائی کورٹ میں بھی انہوں نے مقدمہ جیتا، اس کے باوجود انتظامیہ ان کے مطالبات کو پورا نہیں کر رہی ہے۔
انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اس سلسلہ میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔