تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 1081 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 74095 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 640 خطہ جموں سے ہیں اور 441 خطہ کشمیر سے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ 1250 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 615 جموں خطے سے ہیں اور 635 کشمیر وادی سے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل 2020: دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیتا، عبدالصمد کو موقع ملا
ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں 222 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔ بڈگام میں 29، بارہمولہ میں 62، پلوامہ میں 24، اننت ناگ میں 11، بانڈی پورہ میں 22، کپواڑہ میں 36، گاندربل میں 24، کولگام میں 7، شوپیاں میں 4، جموں میں 313، راجوری میں 61، ادھمپور میں 49، کھٹوعہ میں 29، ڈوڈہ میں 34، سانبہ میں 44، پونچھ میں 21، رامبن میں 28، ریاسی میں 15اور کشتواڑ میں 46 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔