ETV Bharat / state

سرینگر کو پالیتھن فری بنانے کے لیے لوگ اپنا تعاون پیش کریں: منوج سنہا - سرینگر میونسپل کارپریشن

پالیتھن اور پلاسٹک کے مضر اثرات سے لوگوں کو بیدار کرنے اور وادی کشمیر خاص طور پر سرینگر شہر کو پالیتھن اور پلاسٹک سے پاک وصاف کرنے کے لیے بیٹل آف بینڈس (Battle of Bands) کے تحت ہفتے کے روز سرینگر میں ایک موسیقی کی تقریب منعقد ہوئی۔

شہر سرینگر کو پالیتھن فری بنانے کی خاطرلوگ اپنا تعاون پیش کریں: منوج سنہا

author img

By

Published : Aug 29, 2021, 10:05 AM IST

غیر سرکاری ادارے کے تعاون سے سرینگر میونسپل کارپریشن نے اس تقریب کا انعقاد عمل میں لایا جس میں جمموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے مہمان خصوصی کے طور شرکت کی۔ سول اور پولیس انتظامیہ کے اعلی عہدیداران کے علاوہ عام لوگوں نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔
"بیٹیل آف بیڈس" میں وادی کشمیر کے الگ الگ بینڈس نے موسیقی کے اس پروگرام اپنے فن کا مظاہرہ کر کے حاضرین سے داد وتحسین حاصل کی جبکہ کئی بینڈس نے پالیتھن اور پلاسٹک کے استعمال سے ماحول پر ٘پڑنے والے منفی اثرات سے اپنے سنگیت کے ذریعے ایک بھی پیغام دیا۔

شہر سرینگر کو پالیتھن فری بنانے کی خاطرلوگ اپنا تعاون پیش کریں: منوج سنہا

اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے خطاب میں کہا کہ وادی کشمیر کسی زمانے میں ماحولیاتی آلودگی سے صاف و پاک ہواکرتی تھی۔ یہاں جھیل، ندی نالے اور دریاں صاف و شفاف ہونے کی مثالیں ملک اور بیرون ملک میں دی جاتی تھیں لیکن افسوس آج وادی کشمیر دیگر بڑے شہروں کی طرح انسانی مداخلت اور خاص طور پر پلاسٹک کے بے جا استعمال سے آلودہ ہوتی جارہی ہے۔

ایل جی نے کہا کہ اگرچہ انتظامیہ پالیتھن اور پلاسٹک کے استعمال کی روک تھام اور شہر سرینگر کو پالیتھن فری بنائے جانے کے لیے مختلف ٹھوس اور کارگر اقدامات پر کام رہی ہے تاہم بغیر لوگوں کے تعاون کے اس پر قابو نہیں پایا جاسکتا ہے۔ ایسے میں عوام کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس و ادراک کرنے کی بے حد ضرورت ہے۔

تقریب پر میونسپل کارپوریشن سرینگر کے مئیر نے مہمان کا استقبال کرتے ہوئے تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کئے جبکہ ایس ایم سی کی جانب سے اٹھائے جارہے اقدامات کا ذکر بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہر سطح پر خود انحصاری اور خود اعتمادی کی ضرورت: مودی

بیٹیل آف بیڈس میں شریک ایک بینڈ کے نمائندے نے کہا کہ اس طرح کے زیادہ سے زیادہ پروگرام منعقد کئے جانے کی بے حد ضرورت ہے۔ اس نہ صرف مقامی آرٹسٹ کو اپنا فن دکھانے کا موقع ملے گا بلکہ آلودگی کے حوالے سے لوگوں کو بھی سنگیت کے ذریعے جانکاری فراہم کی جاسکتی ہے ۔

میونسپل کارپوریشن سرینگر نے ہر طرح کے پالیتھین پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور ایل جی انتظامیہ نے اس کو ایک مشن کا نام دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.