ETV Bharat / state

چنار کور کے جی او سی اور ایل جی نے سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

منوج سنہا نے فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے مابین قریبی اور موثر ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور سیکیورٹی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام محاذوں پر تیز نگرانی کرنے کا مشورہ دیا۔

چنار کو کے جی او سی اور ایل جی نے سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

author img

By

Published : Apr 5, 2021, 7:32 AM IST

Updated : Apr 5, 2021, 8:40 AM IST

سرینگر میں قائم 15 کور (چنار کور) کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی)، لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور ان سے جموں و کشمیر میں سلامتی کے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

جی او سی نے راج بھون سرینگر میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔

سرکاری ترجمان نے بتایا کہ پانڈے نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموں و کشمیر میں حالیہ داخلی سلامتی کی پیشرفت اور موجودہ سلامتی کے منظرنامے سے آگاہ کیا۔

اس دوران انہوں نے مرکزی خطے میں سیکیورٹی کے انتظام سے متعلق مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان نے کہا کہ سنہا نے فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے مابین قریبی اور موثر ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور سیکیورٹی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام محاذوں پر تیز نگرانی کرنے کا مشورہ دیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سنہا نے جموں و کشمیر کے عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے فوج کے کردار کی بھی تعریف کی۔

Last Updated : Apr 5, 2021, 8:40 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.