ETV Bharat / state

JKL High Court On Trial Cases ہائی کورٹ نے سابق رکن اسمبلی کے خلاف زیرالتوا مقدمات کی تفصیلات طلب کی - جموں کے ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن

جموں کے ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن کی طرف سے داخل کی گئی اسٹیٹس رپورٹ کے مطابق 13 ایسے مقدمات درج ہیں جو 16 سابق رکن اسمبلی اور اور موجودہ رکن پارلیمان کے خلاف مختلف ماتحت عدالتوں کے ساتھ ساتھ ہائی کورٹ میں زیر التواء ہیں۔ Trial Cases against EX MPs/MLAs

J&K&L High Court
ہائی کورٹ جموں و کشمیر
author img

By

Published : Oct 21, 2022, 4:50 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے ان 13 مقدمات کی تفصیلات طلب کی ہے جو مختلف عدالتوں میں 16 سابق رکن اسمبلی اور موجودہ رکن پارلیمان کے خلاف زیر التوا ہیں۔ چیف جسٹس علی محمد ماگرے اور جسٹس سنجے دھر پر مشتمل بنچ نے ہائی کورٹ کے رجسٹرار جوڈیشل کو ہدایت کی کہ وہ جموں و کشمیر اور لداخ کی مختلف عدالتوں سے مقدمات کی سماعت کا حال معلوم کریں۔ J&K&L High Court On Trial cases

یہ ہدایت ہائی کورٹ کی جانب سے دائر کی گئی ایک اسٹیٹس رپورٹ کے پیش نظر سامنے آئی ہیں جس میں سیاستدانوں کے خلاف مقدمے کی التوا اور تحقیقات کے بارے میں معلومات مانگی گئی ہے۔Trial Cases against EX MPs MLAs

جموں کے ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن کی طرف سے داخل کی گئی اسٹیٹس رپورٹ کے مطابق 13 ایسے مقدمات ہیں جو 16 سابق رکن اسمبلی اور اور موجودہ رکن پارلیمان کے خلاف مختلف ماتحت عدالتوں کے ساتھ ساتھ ہائی کورٹ میں زیر التواء ہیں۔ Director General of Prosecution Jammu on Cases against EX MPs MLAs

جن سیاست دانوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہیں اور مختلف عدالتوں میں زیر سماعت معاملات ہیں، ان میں سابق وزیر برائے تعمیرات عامہ نعیم اختر اندرابی، سابق وزیر برائے ہاؤسنگ اور شہری ترقی مرحوم افتخار حسین انصاری، موجودہ رکن پارلیمان محمد اکبر لون، سابق وزیر برائے تعمیرات عامہ شامل ہیں۔ وہیں جموں و کشمیر سابق قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر مبارک گل اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تارا چند کے نام بھی قابل ذکر ہیں۔
اس کے علاوہ رپورٹ میں سابق ایم ایل اے بلونت سنگھ منکوٹیا، عبدالمجید وانی، ڈاکٹر گگن بھگت، مرحوم ستپال لکھوترا، اور جموں ضلع سے پریم ناتھ، پلوامہ ضلع کے غلام محی الدین میر، محمد الطاف وانی، عبدالمجید وانی، عبدالرحیم راتھر، اور منصور حسین ضلع اننت ناگ، شبیر احمد خان، اور ظہور احمد میر بھی شامل ہیں

مزید پڑھیں:Medical Aid Centre in High Court Srinagar چیف جسٹس نے سرینگر ہائی کورٹ کمپلیکس میں طبی امدادی مراکز کا افتتاح کیا

بنچ نے کہا کہ مقدمات کے ٹرائل میں پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ عدالتوں سے ہائی کورٹ کے رجسٹرار جوڈیشل کے ذریعے ٹرائل کا سٹیٹس حاصل کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ عدالت نے کمشنر سکریٹری برائے حکومت داخلہ محکمہ جموں وکشمیر اور لداخ کو موجودہ رکن پارلیمان اور سابق رکن اسمبلی کے خلاف زیر التوا مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کے لیے مزید دو ہفتے کا وقت دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.