ETV Bharat / state

وقف جائیداد کی نشاندہی اور حد بندی کے احکام جاری - تجاوزات کو ہٹانے

جموں وکشمیر انتظامیہ نے وقف جائیداد کی نشاندہی اور حد بندی کیے جانے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس ضمن میں انتظامیہ نے صوبائی کمشنر سے وقف جائیداد کی نشاندہی اور حد بندی کے عمل کو ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کو کہا ہے۔

وقف جائیداد کی نشاندہی اور حد بندی کے احکامات جاری

author img

By

Published : Aug 25, 2021, 7:24 PM IST

وقف جائیداد کی ڈجیٹلائزیشن اور جیو ٹینگنگ کے دوران یہ پایا گیا کہ جموں وکشمیر میں وقف جائیداد کی نشاندہی کی ضرورت ہے جس پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامے کے مطابق وقف زمین و جائیداد کی نشاندہی، حدی بندی کرنے اور اس پر سے ناجائز قبضہ ہٹانے کے لیے متعلقہ تحصیلدار، سی ای او وقف کشمیر کو مشترکہ طور پر کام کرنے کو کہا گیا ہے۔

حکمنامے کے مطابق جانچ کے دوران اس جائیداد پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی ہوگی جس کی تفصیلات وقف مینیجمنٹ سسٹم آف انڈیا کے پورٹل پر بغیر جیو ٹیگنگ کے اپ لوڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: 'گزشتہ سات برسوں میں بی جے پی نے ملک کو بیج دیا' محبوبہ مفتی

جاری کردہ حکمنامے میں ڈپٹی کمشنران سے کہا گیا ہے کہ وہ وقف جائیداد کی نشاندہی کرنے اور تجاوزات کو ہٹانے کی رپورٹس کی دوبارہ جانچ کے لیے ٹیم تشکیل دیں، جب کہ ریونیو ریکارڈ میں بھی وقف جائیداد کا اندراج کرنے کے ساتھ ہی تصدیق کے لیے ضلع ترقیاتی کمشنر، وقف کے سی ای او یا اسپیشل آفیسر کو جائیداد کی رپورٹ بھیجیں تاکہ بہتر تال میل کے ساتھ کام کو انجام دیا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.