آئی پی ایس افسر نتیش کمار واپس جموں کشمیر میں تعینات ہو گئے ہیں۔ مرکزی سرکار نے سینئر پولیس افسر نتیش کمار کو واپس جموں کشمیر میں تعینات کیا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ ان کو جلد خاص عہدے پر فائز کیا جائے گا۔
نتیش کمار سنہ 2016 میں مزکری میں ڈپٹیشن پر گئے تھے اور وہ تقریبا چھ سال کے بعد وہ واپس جموں کشمیر میں تعینات کئے گئے ہیں۔ مذکورہ افسر کو مارچ سنہ 2020 میں مرکزی سرکار میں نیشنل انویسٹگیشن ایجنسی(این آئی اے) کے انسپکٹر جنرل تھے۔اس سے قبل وہ جنوبی کشمیر کے پولیس رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے عہدے پر فائز رہے۔
نتیش کمار سنہ 1999 بیچ کے افسر ہیں اور جموں کشمیر کیڈر کے افسر ہونے کی وجہ سے وہ جموں کشمیر پولیس میں کئی عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔