ETV Bharat / state

جے کے بینک کے ایگزیکٹو پریذیڈنٹ  ارن گنڑوترا سے خاص ملاقات

author img

By

Published : Sep 2, 2020, 9:59 PM IST

Updated : Sep 3, 2020, 3:34 PM IST

ارن کے مطابق 'صارفین کو بینک کی جانب سے وقت وقت پر واضح کئے جا رہے ہیں۔ مختلف اسکمیوں اور خصوصا حالی ہی رائج کی گئی آف آئی ٹی ایل اسکیم سے بھر پور استفادہ حاصل کرنا چائیے۔'

ارن گنڑوتھرا سے خاص ملاقات
ارن گنڑوتھرا سے خاص ملاقات

قرضوں کی آسان ادائیگی کے لئے ریزرو بینک آف اینڈیا کی گائڈ لائنز کے مطابق جموں و کشمیر بینک نے ایف آئی ٹی ایل اسکیم متعارف کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت عام صارف سے لے کر بڑےکاروباری، ٹرانسپورٹر سے لے کر صنعت کار استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سے ان کے قرضے کے بوجھ کو کم کیا جا سکتا ہے۔

ارن گنڑوتھرا سے خاص ملاقات

ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر بینک کے ایگزیکٹو پریذیڈنٹ ارن گنڑوترا نے ای وی بھارت کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے کورونا وائرس لاک ڈاون کی وجہ سے جو لوگ بینک سے لئے گئے قرضے کی قسطیں ادا نہیں کر پا رہے ہیں ان کے لیے ایف آئی ٹی ایل کی صورت میں آسان طریقہ واضح کیا گیا۔ جس کی بدولت وہ بنا کسی زیادہ سود کے اپنی قسطیں جمع کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کاروباری سرگرمیاں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے باوجود اچھی طرح بحال نہیں ہو پا رہی ہے۔ اس کے لیے اکثر کاروباری یا دیگر قرضہ داروں کے بوجھ کو کم کرنے کی غرض سے یہ اسکیم وجود میں لائی گئی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے استفادہ کرنے والوں کو مارچ 2021 تک اپنی قسطیں ادا کرنی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: نئے ڈومیسائل اسناد یافتہ زمین خریدنے کے اہل نہیں: جے کے انتظامیہ

ایک سوال کے جواب میں جموں و کشمیر بینک کے ایگزیکٹو پریذیڈنٹ ارن گنڑوترا نے کہا کہ 'اب یہ صارفین تک ہے کہ وہ اس اسکیم سے استفادہ حاصل کریں یا نہ کریں یا وہ معمول کے مطابق ہی اپنے قسطوں کی ادائیگی کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں۔'

بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ 'ایف آئی ٹی ایل اسکیم سے استفادہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو اپنے بینک شاخ میں سادہ کاغذ پر ایک درخواست دینی ہوگی، دیگر کسی کاغذی لوازمات کو پرُ کرنے کی کوئی بھی ضرورت نہیں ہے۔'

جموں وکشمیر کی تباہ شدہ معیشت کی بحالی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ارن گنڑوترا نے کہا کہ 'اس میں جموں و کشمیر بینک ایک اہم رول ادا کر سکتا ہے جس کے لئے مختلف امور پر اس وقت غور و خوص کیا جا رہا ہے۔ یہاں کی معیشت کی بحالی کے لئے ایل جی انتظامیہ کی جانب سے کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔ جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین اس کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔' انہوں نے کہا 'اس کے علاوہ جموں و کشمیر بینک یہاں کاروباری سرگرمیوں کو جلا بخشنے کے لئے مختلف اسکیموں پر کام کر رہی ہے۔'

جموں و کشمیر بینک کے ایگزیکٹو پریذیڈنٹ نے آخر پر کہا کہ صارفین کو بینک کی جانب سے وقت وقت پر واضح کئے جا رہے ہیں۔ مختلف اسکمیوں اور خصوصا حالی ہی رائج کی گئی آف آئی ٹی ایل اسکیم سے بھر پور استفادہ حاصل کرنا چائیے۔

واضح رہے گزشتہ ماہ آر بی آئی نے بینکوں کو یہ ہدایت جاری کی ہے کہ وہ عالمی وبا کرونا وائرس سے متاثرہ قرضوں داروں کی قسطوں کی آسان ادائیگی کے حوالے سے ایک حتمی منصوبہ تیار کریں تاکہ صارفین کے قرضے کے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔

Last Updated : Sep 3, 2020, 3:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.