بتایا جاتا ہے کہ مبینہ بھارتی جاسوس انڈین انٹیلیجنس کے لیے کام رہا تھا اس کے خلاف مقدمہ کی سماعت 25 اگست کو شروع ہوگی۔
وفاقی استغاثہ نے الزام عائد کیا ہے'اس مشتبہ شخص کی شناخت 54 سالہ بلویر کے نام سے کی گئی ہے ، یہ 2015 سے بھارت کی غیر ملکی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ انٹلیسیس ونگ میں کام کر رہا ہے۔'
![جرمنی میں مبینہ بھارتی جاسوس کومقدمے کا سامنا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/7121936_31_7121936_1588996776492.png)
فرینک فرٹ کی ہائی کورٹ کی دستاویز کے مطابق 'اس شخص نے مبینہ طور پر جرمنی میں رہنے والے لیکن بھارت میں سکھ اپوزیشن کے حامی حلقوں اور کشمیریوں کی سیاسی تحریکوں سے وابستہ افراد اور ان کے رشتہ داروں کے بارے معلومات فراہم کیں اور یہ بھارتی جاسوس اپنی جمع کردہ معلومات اپنے ان سینئر افسروں کو مہیا کرتا تھا، جو فرینکفرٹ کے بھارتی قونصل خانے میں سفارتی اہلکاروں کے طور پر کام کرتے تھے۔'
۔
واضح رہے کہ اسی فرینکفرٹ عدالت نے گذشتہ دسمبر میں ایک بھارتی جوڑے کو سکھوں اور کشمیریوں کی جاسوسی کے الزام میں سزا سنائی تھی۔