ETV Bharat / state

Hurriyat on PDD Employees Strike: 'پی ڈی ڈی کے ہڑتالی ملازمین کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے'

حریت کانفرنس Hurriyat on PDD Employees Strike نے جموں و کشمیر کے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ہڑتالی ملازمین کی حمایت PDD Employees Protestکرتے ہوئے انکے مطالبات کو تسلیم کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Hurriyat on PDD Employees Strike: ’پی ڈی ڈی کے ہڑتالی ملازمین کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے‘

author img

By

Published : Dec 20, 2021, 8:15 PM IST

علیحدگی پسند تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس Hurriyat on PDD Employees Strikeنے حکام کی جانب سے جموں و کشمیر کے اثاثوں کی نجکاری اور پاور ڈیپارٹمنٹ کو پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا میں ضم کرنے کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

علیحدگی پسند تنظیم کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے: ’’ہندوستان میں کسی اور جگہ پر اس طرح کا انضمام نہیں ہوا جیسا کہ یہاں حکام کر رہے ہیں۔ اس طرح سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ حکومت ہند کی طرف سے جموں و کشمیر کے قدرتی وسائل پر قبضے کی پالیسی جاری ہے، جس سے قدرتی طور پر لوگوں میں اضطراب اور بے چینی پیدا ہوئی ہے۔‘‘

حریت کانفرنس نے جموں و کشمیر کے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (اب کارپوریشن) کے ہڑتالی ملازمین کی حمایت کرتے ہوئے انکے مطالبات تسلیم کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

علیحدگی پسند تنظیم کا مزید کہنا ہے ’’یہ بدقسمتی کی بات ہے پانی اور دیگر قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود جموں و کشمیر میں سات دہائیوں کے بعد بھی بجلی کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا، جس اس کا خمیازہ سردیوں میں کشمیریوں Hurriyat on J&K Power Crisisاور جموں اور چناب کے عوام کو گرمیوں میں بھگتنا پڑتا ہے۔‘‘

انہوں نے ہڑتال ملازمین اور حکام کے مابین تعطل پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’مسئلے کو حل کرنے کے بجائے اقتدار میں رہنے والے جموں و کشمیر کے لوگوں کو بے اختیار کرنے اور ہمارے وسائل پر قبضہ کرنے کے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔‘‘

علیحدگی پسند تنظیم نے مزید کہا کہ ’’حکام ایسی پالیسیوں سے باز آ جائیں اور ہڑتالی ملازمین کا مطالبہ تسلیم کریں۔‘‘

مزید پڑھیں: PDD Employees Protest Continues: ’مطالبات تسلیم ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی‘

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں پی ڈی ڈی ملازمین کی ہڑتال PDD Employees Protestاور احتجاجی مظاہرے مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہے۔ محکمہ بجلی کے ملازمین کام چھوڑ ہڑتال پر ہیں جس کے سبب جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں Power Crisis in J&Kبجلی کی سپلائی متاثر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PDD Employees Strike: 'پی ڈی ڈی ملازمین کی ہڑتال کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے'

کشمیر کے صوبائی کمشنر پی کے پولے Div Comm Kashmir P K Poleنے کشمیر صوبے میں جاری بجلی بحران کے پیش نظر پی ڈی ڈی عملے سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی تھی، جس کے جواب میں ہڑتالی ملازمین نے کہا کہ جب تک انتظامیہ تحریری طور اس ضمن میں حکمنامہ صادر نہیں کیا جاتا تب تک انکی ہڑتال جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Omar Abdullah On J&K Administration Seeking Army's Help Over Power Crisis بجلی سپلائی کے لئے فوج کی مدد، انتظامیہ کی ناکامی کا ثبوت: عمرعبداللہ

بجلی کی بحرانی صورتحال پر مین اسٹریم سیاسی رہنمائوں نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.