ETV Bharat / state

ٹرینڈ سیٹ کرنے والی کشمیری خواتین کار ریس ڈرائیورس - ٹرینڈ سیٹ کرنے والی کشمیری خواتین

سرینگر سے تعلق رکھنے والی خواتین کار ریسرس نے نہ صرف کار ڈرائیونگ بلکہ کار ریسنگ کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ٹرینڈ سیٹ کرنے والی کشمیری خواتین کار ریس ڈرائیورس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2023, 8:44 PM IST

ٹرینڈ سیٹ کرنے والی کشمیری خواتین کار ریس ڈرائیورس

سرینگر (جموں و کشمیر): اردو زبان کے معروف شاعر راحت اندوری کے کلام ’’شاخوں سے ٹوٹ جائیں وہ پتے نہیں ہیں ہم، آندھی سے کوئی کہہ دے کہ اوقات میں رہے‘‘ سے اپنا تعارف کراتے ہوئے کشمیری خواتین - جنہوں نے معاشرے میں صنف نازک کے تئیں کمزور ہونے کی روایتی سوچ کو غلط ثابت کیا - نے اپنی زندگی کے تلخ و شیریں تجربات ای ٹی وی بھارت کے ساتھ شیئر کئے۔ سرینگر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی چار خواتین - صبا ریشی، ڈاکٹر عظمٰی فاضلی، ہینان خان اور مہرین شہداد - نے حال ہی میں ’’آٹو ایکس ریسنگ‘‘ میں حصہ لیکر وادی کی خواتین کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔

کار ریسنگ کے اس مقابلے میں شرکت کرنے تک کا یہ سفر اِن با ہمت کشمیری خواتین کے لیے آسان نہ تھا، تاہم طعن و تشنیع انہیں اپنے خوابوں کو پورا کرنے میں حائل نہ ہوئے۔ سرینگر کے پیر باغ علاقے کی رہنے والی صبا ریشی، جو پیشہ سے ایک ڈیجیٹل بنکر ہیں، کا کہنا ہے کہ ’’گاڑی چلانے کا شوق مجھے بچپن سے تھا اور میں نے اپنے چھوٹے بھائی سے سیکھی، تاہم میں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں کبھی ایک کار ریس میں حصہ لوں گی، کیونکہ یہاں ویسے مواقع اور وسائل نہ تھے۔‘‘

صبا کا کہنا ہے کہ ’’خاتون ڈرائیور کو دیکھ کر اکثر و بیشتر لوگ طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں، لیکن میں کبھی گھبرائی نہیں، لوگوں کا مذاق اڑانا میرے راستے میں کبھی حائل نہ ہوا۔‘‘ ڈرائیونگ کے اپنے شوق اور کام کے بارے میں مزید گفتگو کرتے ہوئے صبا نے کہا: ’’ازدواجی زندگی خاص کر بچوں کا خیال رکھنے اور اپنے پروفیشنل کیرئر کے باوجود اپنے شوق کے لیے وقت نکالنے سے جو خوشی ملتی ہے وہ لفظوں میں بیاں نہیں کی جا سکتی۔‘‘

سرینگر کے شیوپورہ علاقے سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر عظمیٰ فاضلی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتےہوئے کہا: ’’آج کے دور میں ڈرائیونگ ایک ضرورت بن چکی ہے اور میں نے اپنی والدی کی نگرانی میں ڈرائیونگ سیکھی۔‘‘ ریسنگ مقابلہ میں شرکت کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے فاضلی نے کہا: ’’عام طور پر خواتین کو کمزور ڈرائیور تصورت کیا جاتا ہے تاہم معاشرے میں یہ سوچ اب تبدیل ہو رہی ہے۔ کشمیر میں کار ریسنگ مقابلے سے کافی خواتین متاثر ہوئی ہیں۔ میں نے بھی اس مقابلے میں شرکت کی، اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔‘‘

سرینگر کے راج باغ علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک تاجر پیشہ خاتون ہینان خان کا کہنا ہے کہ ان کے اہل خانہ نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔ ریس کے دوران بھی وہ ان کے ساتھ رہے جس سے ان کے حوصلے مزید بلند ہوئے۔ ہینان کا ماننا ہے کہ ’’خواتین کسی بھی شعبے میں کمزور نہیں۔ آج کے دور میں خواتین نے ثابت کر دکھایا ہے کہ کسی بھی شعبے میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: Kashmiri Woman Entrepreneur ملیے کشمیر کی کامیاب خاتون انٹر پرینیور منیزہ سے

اہل خانہ کی جانب سے ہمیشہ حوصلہ افزائی کیے جانے اور ان کے تعاون کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’لوگوں کی جانبدارانہ رائے کی وجہ سے میں کافی پریشان ہوتی تھی۔ تاہم میری پریشانی کو دیکھ کر میرے گھر والے، رشتہ دار سبھی میری حوصلہ افزائی کرتے ہوئے عوامی باتوں پر کان نہ دھرنے کی بھی تلقین کرتے۔‘‘

سرینگر کے مضافاتی علاقہ شالیمار سے رعلق رکھنے والی آئی ٹی پروفیشنل مہرین کا کہنا ہے کہ ’’میں نے بہت کم عمر میں ہی گاڑی کی اسٹیرئنگ ہاتھوں میں تھمائی، لوگ طعن و تشنیع سے مجھے پریشان کرنے کی کوشش کرتے، گاڑی کے ٹائر بھی پنچر کرتے تاہم ان سب کے باوجود میں اپنی منزل کی جانب متوجہ رہی۔‘‘ سبھی طرح کی مشکلات کو عبور کرکے اِن خواتین نے جو ٹرینڈ قائم کی ہے وہ مستقبل میں شاید سینکڑوں لڑکیوں کے لیے مشعل راہ بنے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.