ETV Bharat / state

Haj 2023 حج 2033 میں وی آئی پی کوٹہ ختم - VIP Quota Abolished haj 2023

حج کمیٹی آف انڈیا کے رکن اعجاز حسین نے کہا کہ حج 2023 کی تیاریوں، کوٹے اور سہولیات کے تعلق سے ایک اہم اور خصوصی میٹنگ ہوئی جس میں کئی اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔

حج 2033 میں وی آئی پی کوٹہ ختم
حج 2033 میں وی آئی پی کوٹہ ختم
author img

By

Published : Feb 6, 2023, 10:47 PM IST

سرینگر:حج 2023 کی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا نے پیر کو کہا کہ امسال بیت اللہ جانے کے لیے 25 ایمبینکمنٹ پوائنٹس ہوں گے جبکہ حج کے درخواست فارم اگلے تین روز کے اندر دستیاب ہوں گے اور اس کے لیے کوئی فیس جمع کرنے نہیں ہوگی، اس سے قبل تمام عازمین کو درخواست کے لیے 400 روپے ادا کرنے ہوتے تھے ۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے رکن اعجاز حسین نے کہا کہ حج 2023 کی تیاریوں، کوٹے اور سہولیات کے تعلق ایک اہم اور خصوصی میٹنگ ہوئی، جس میں کئی اہم فیصلے لیے گئے ہیں ۔

اعجاز نے یہ بھی کہا کہ میٹنگ میں وی آئی پی کوٹہ ختم کرنے کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے ۔اس خاص کوٹے کے تحت سفارش کی بنیاد پر پانچ سے دس افراد حج پر جاسکتے تھے ۔ایسے میں اب وی آئی پی کوٹے کو ہی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اب اس کوٹے کے تحت بیت اللہ پر کوئی نہیں جاسکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا اور سعودی حکومت کے درمیان مکمل بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ حج 2023 میں بھارت سے 1,75000 سے زائد عازمین حج کا مقدس فریضہ ادا کریں گے۔

اعجاز حسین کے مطابق اضافی ایمبینکمنٹ پوائنٹس سے ملک بھر میں عازمین حج کو آسانی ہوگی ۔گزشتہ ماہ 10 جنوری کو بھارت نے سعودی حکومت کے ساتھ اس سال حجاج کی کل تعداد طے کرنے کے لیے دو طرفہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں جبکہ یہ ممکن بنایا جارہا ہے کہ حج 2023 کو گزشتہ برسوں کے مقابلے سستا بنایا جائے اور مکہ اور مدینہ دونوں مقدس شہروں میں حجاج کرام کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ۔

مزید پڑھیں: Hajj 2023 نئی حج پالیسی کا اعلان جلد، سفر حج سستا ہوا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.