ETV Bharat / state

'گوجری زبان کو سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے' - گوجری زبان

مرکزی کابینہ نے بدھ کے روز جموں و کشمیر میں پانچ مقامی زبانوں کے بل کو پارلیمنٹ میں سرکاری زبان کے طور پر منظور کروانے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے بعد جموں و کشمیر میں اس بل پر سیاست شروع ہو گئی ہے۔

گوجری زبان میں سرکار زبان کا درجہ دیا جائے
گوجری زبان میں سرکار زبان کا درجہ دیا جائے
author img

By

Published : Sep 5, 2020, 4:36 PM IST

جموں و کشمیر میں گوجری، پہاڑی اور پنجابی زبانیں بولنے والے باشندوں اور ان کی زبانوں کو سرکاری طور پر اس بل میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں سرینگر میں ہفتہ کے روز گوجر طبقے سے تعلق رکھنے والے کئی نوجوان کارکنوں نے احتجاج کیا۔

گوجری زبان میں سرکار زبان کا درجہ دیا جائے

انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ ان کی زبان کو بھی اس بل میں شامل کیا جانا چاہیے اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو وہ جموں و کشمیر کے ہر ضلع میں احتجاجی مہم کا آغاز کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوجر طبقے کی آبادی جموں و کشمیر کے تقریبا ہر ضلع میں ہے اور آبادی کے لحاظ سے بھی ان کی تعداد کثیر ہے۔

لداخ میں کشیدگی کے لیے بھارت پوری طرح ذمہ دار: چین

گجر طبقے کے نوجوان کارکن مشتاق بڈگامی نے بتایا کہ 'سرکار ہر معاملے میں ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھی ہوئی ہے اور گوجری زبان کو بل میں شامل نہ کرنا اس کی تازہ مثال ہے۔'

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے مرکزی کابینہ نے جموں و کشمیر کے لئے پانچ سرکاری زبانوں کو منظوری دے کر ایک بل بنایا ہے جس کو آنے والے پارلیمانی سیشن میں پیش کیا جائے گا۔

اس بل میں پانچ زبانیں بشمول کشمیری، ڈوگری، اردو، انگریزی اور ہندی اب سرکاری زبانیں ہوں گی۔ اس سے قبل اردو کو کم از کم 130 برس سے یہاں کی واحد سرکاری زبان ہونے کا اعزاز حاصل تھا لیکن سرکاری خط و کتابت میں انگریزی کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.