سرینگر: ایک جانب جنک فوڈ کی صنعت والدین اور بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے، وہیں دوسری جانب ماہرین صحت خاص کر بچوں کے ماہرین نے بھی اس خلاف کمر کس لی ہے۔اسی کڑے کے تحت انڈین اکیڈمی آف پیڈیاٹریکس نے ایک نجی اسکول کے اشتراک سے جنک فوڈ کے استعمال سے بچوں کے صحت پر پڑنے والے مضر اثرات سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد عمل میں لیا۔ اس پروگرام میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیش نے خاص مہمان کے طور پر شرکت کی،جبکہ انڈین اکیڈمی آف پیڈیاٹریکس کے صدر،بچوں کے ماہر ڈاکٹر صاحبان اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کے اعلی عہدیداران کے علاوہ ماہرین تعلیم، اسکولی طلبہ اور اساتذہ بھی شرکت کی۔
سنکلپ سمپورن سواستھہ کے نام کے شروع کی گئی اس جانکاری مہم میں ماہرین نے جنک فوڈ کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا اور بچوں کے صحت، اس سے پیدا ہونے والے ناکارہ اثرات اور بیماریوں کا تذکرہ کیا۔ بچوں کے ماہر ڈاکٹر صاحبان نے کہا کہ جنک فوڈ کھانے سے بطور خاص بچوں کے میٹابولزم میں منفی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں،سب سے پہلے وہ موٹے ہوجاتے ہیں اور پھر خون کا بہاؤ متاثر ہونا شروع ہو جاتا ہے کیونکہ اس میں مضر چکنائیاں ،مصنوعی مٹھاس اور دیگر اجزا موجود ہوتے ہیں۔
اس موقعے پر ڈائریکڑ ایجوکیشن نے کہا کہ اس وقت ہمارے بچوں کئی چلینجز کا سامنا ہے،جس میں منشیات کی بڑھتی لت اور جنک فوڈ کا بڑھتا ہوا رجحان وغیرہ شامل ہیں ایسے میں وقت کا تقاضا ہے کہ قوم کے مستبقل بچوں کو ان کی بدعات سے دور رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: Vitamin B12 Beneficial For Health: وٹامن بی ٹویلو سردیوں میں سستی کو دور کرتا ہے
انڈین اکیڈمیک آف پیڈیاٹریکس بچوں کے بہتر صحت اور نشونما کے لیے کام کرتی ہے اور اس ایسوسی ایشن کے ساتھ ملک کے 42 ہزار بچوں کے ماہر ڈاکٹر جڑے ہوئے ہیں۔ایسوسی کے صدر ڈاکٹر اوپیندر کہتے ہیں کہ جنک فوڈ کے استعمال سے اسکولی بچے آج کل کئی بیماریوں کے شکار ہورہے ہیں جس میں موٹاپے کے علاوہ بلڈ پریشر،زیباطیس، کینسر اور امراض قلب وغیرہ شامل ہیں۔ ایسے میں بچوں کو آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت تاکہ یہ متوازن غذا کی اہمیت و افادیت کو سمجھ کر جنک فوڈ یا ڈبہ بند کھانوں سے پرہیز کر کے اپنے آپ کو بیماریوں سے بچا سکے۔
عمر کے اس حصے میں ناکافی غذا کے منفی اثرات سے بچوں کی نشونما پر اثر انداز ہوکر پوری زندگی برقرار رہ سکتے ہیں۔اس موقعے پر مذکورہ نجی اسکول کے چئیرمین نے انڈین اکیڈمی آف پیڈیاٹریکس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسکول انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اب سے اسکول کے اندر جنک فوڈ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد رہے گی،تاکہ بچوں میں جنک فوڈ کی طرف رغبت کو کم کیا جائے۔
مزید پڑھیں:
- Papaya Supplies Oxygen To Body: یہ غذائیں جسم میں آکسیجن کی کمی کو دور کرتی ہیں
- Blood Pressure Diet: یہ پھل گرمیوں میں بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے
واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں سے اسکولی طلبہ میں فاسٹ فوڈ کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے آگہی پروگرامز کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کیا جائے تاکہ بچوں کی بہتر نشونما کے لیے بھر پور غذائت کی اہمیت کو سمجھا کر جنک فوڈ ترک کرنے پر مجبور کیا جائے۔