ETV Bharat / state

Full Dress Rehearsal R day 2023 جموں وکشمیر میں سخت حفاظتی حصار میں یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل - فل ڈریس ریہرسل یوم جمہوریہ تقریب گاندربل

یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے وادی کے اطراف واکناف بالخصوص مختلف اضلاع کو گرمائی دارالحکومت کے ساتھ جوڑنے والی سڑکوں پر سکیورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے خصوصی ناکے بٹھائے گئے ہیں جہاں چھوٹی بڑی گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جاتی ہے اور ان میں سوار مسافروں کی جامہ تلاشی لینے کے علاوہ شناختی کارڈ چیک کئے جاتے ہیں۔

full-dress-rehearsal-for-republic-day-parade-in-jk

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 10:43 PM IST

Full Dress Rehearsal for R day in srinagar

سرینگر:جموں وکشمیر کے دونوں دارالحکومتوں سرینگر اور جموں میں منگل کو سخت ترین حفاظتی حصار میں یوم جمہوریہ کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔اس کے علاوہ ضلعی ہیڈکوارٹروں میں بھی سخت سیکورٹی انتظامات میں یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل تقریبات کا انعقاد عمل میں آیا ۔

سرینگر کے ہائی سیکورٹی زون سونہ وار میں واقع شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم اور جموں میں ایم اے اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر بالترتیب ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پول اور ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمارنے پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور پریڈ کی سلامی لی۔

شیر کشمیر اسٹیڈیم سری نگر میں منعقدہ ریہرسل تقریب میں سخت سردی کے باوجود مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ مرکزی نیم فوجی دستوں، جموں وکشمیر پولیس، ہوم گارڈ اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروس نے پریڈ میں حصہ لیا۔ فل ڈریس ریہرسل کی اس تقریب میں فنکاروں اور طالب علموں نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کی ریہرسل تقریبات کے دوران سرینگر کے شیر کشمیر اسٹیڈیم اور دیگر اضلاع میں واقع اسٹیڈیموں کے اندر و باہر سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے اضافی اہلکاروں کو تعینات کر رکھا گیا تھا۔

دریں اثنا یونین ٹریٹری کے دونوں خطوں (کشمیر اور جموں) میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے احسن انعقاد کے لئے سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ حالیہ گرینیڈ حملے کے پیش نظر وادی بھر میں تعینات سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل دراندازی کی ممکنہ کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے جموں خطہ میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر تعینات سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر شبانہ گشت بھی بڑھا دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات جہاں جہاں منعقد ہونے والی ہیں، کو چوبیسوں گھنٹے سیکورٹی اہلکاروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

سری نگر میں شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم جہاں یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہوگی، کے گرد ونواح میں سیکورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا ہے جبکہ سرینگر اور وادی کے دوسرے اضلاع میں راہگیروں کی جامہ تلاشیوں اور گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل گذشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے۔کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے کے لئے شیر کشمیر اسٹیڈیم کے گردونواح میں ریاستی پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ اسٹیدیم کے قریب واقع تمام اونچی عماروں بالخصوص سلیمان ٹینگ پر ماہر نشانہ بازوں کو تعینات کیا گیا ہے۔اسٹیڈیم کے باب الداخلہ کو بھی خاردار تار سے بند رکھا گیا ہے اور صرف سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں کو اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

اسٹیڈیم کے گردونواح میں کئی ایک حساس مقامات پر مشتبہ افراد کی نقل وحرکت پر قریبی نگاہ رکھنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور بلٹ پروف گاڑیاں تعینات کردی گئی ہیں۔سکیورٹی فورس اور ریاستی پولیس کے اہلکاروں نے یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل جنگجوﺅں کے کسی بھی حملے کو ناکام بنانے کے لئے اسٹیڈیم کے تین کلو میٹر کے دائرے میں آنے والے علاقوں بالخصوص ڈل گیٹ اور سونہ وار میں شبانہ گشت بھی تیز کردی ہے۔

یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے وادی کے اطراف واکناف بالخصوص مختلف اضلاع کو گرمائی دارالحکومت کے ساتھ جوڑنے والی سڑکوں پر سکیورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے خصوصی ناکے بٹھائے گئے ہیں جہاں چھوٹی بڑی گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جاتی ہے اور ان میں سوار مسافروں کی جامہ تلاشی لینے کے علاوہ شناختی کارڈ چیک کئے جاتے ہیں۔

Full Dress Rehearsal for R day in Ganderbal

گاندربل:

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے مادر مہربان اسٹیڈیم گاندربل میں یوم جمہوریہ کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی، جس میں مہمان خصوصی ڈی سی گاندربل شیامبیر تھے۔ان کے ساتھ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گاندربل فیروز یحییٰ نے قومی پرچم لہرایا اور سلامی لی۔ اس کے علاوہ ضلع گاندربل کے مختلف اداروں کے طلبہ اور یوتھ کلبوں کی جانب سے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے۔

Full Dress Rehearsal for R day in pulwama

پلوامہ:
ضلع پلوامہ میں بھی آج یوم جمہوریہ کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پولیس،اسکولی بچوں کے علاوہ ضلع افسران اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ضلع پلوامہ میں سب سے بڑے تقریب کا انعقاد ضلع پلوامہ کی پولیس لائنز میں ہوئے جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پلوامہ ڈاکٹر عبدالعزیز نے قومی پرچم لہرایا ان کے ہمراہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بھی موجود تھے جنہوں نے پریڈ پر سلامی لی۔ جس میں اسکولی بچوں،پولیس،سی آر پی ایف،خواتین پولیس، ہوم گارڈز، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، یوتھ سروسز اور اسپورٹس کے دستوں نے مارچ پاس میں حصہ لیا۔

اس موقع پر فنکاروں کی جانب سے رنگا رنگ ثقافتی پروگراموں کی ریہرسل بھی کی گئی۔ جو اسکولی بچوں کے ساتھ ساتھ دیگر افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر سول ،پولیس افسران کے علاوہ بڑی تعداد میں عام شہری بھی موجود تھے۔

Full Dress Rehearsal for R day in budgam

بڈگام:

بڈگام میں بھی اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بڈگام اکرم اللہ ٹاک نے اے ایس پی بڈگام گوہر احمد کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لیمختلف اسکولوں کے طلباء اور متعدد ثقافتی گروپس نے اس موقع پر دلکش ثقافتی پروگرام پیش کیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.