ETV Bharat / state

Fresh Snowfall In Several Areas Of Kashmir: کشمیر کے متعدد علاقوں میں تازہ برف باری - کشمیر کے متعدد علاقوں میں تازہ برف باری

وادی کشمیر کے کئی اضلاع جیسے بارامولہ بانہال پلوامہ گاندربل اوڑی میں تازہ برف باری کے پیش نظرعام زندگی بری طرح متاثر ہو گئی۔ لوگ گھر میں ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ مسلسل بارش اور برف باری کی وجہ سے بجلی اور پانی کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ Fresh Snowfall In Several Areas Of Kashmir Disturb Noramal Life

کشمیر کے متعدد علاقوں میں تازہ برف باری
کشمیر کے متعدد علاقوں میں تازہ برف باری
author img

By

Published : Jan 30, 2023, 5:11 PM IST

Updated : Feb 6, 2023, 12:02 PM IST

کشمیر کے متعدد علاقوں میں تازہ برف باری

گاندربل: وادی کشمیر کے کئی اضلاع جیسے بارامولہ بانہال پلوامہ گاندربل اوڑی برف کی چادر میں ڈھک گئے ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 12 گھنٹوں میں مزید برف باری کے آثار ہیں۔ گاندربل کے پہاڑی علاقوں میں سڑک کے رابطے کی بحالی کے لیے مزدور اور مشینری کام کر رہی ہے۔ اس دوران پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے برفانی تودے گرنے کی صورت میں احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔

جبکہ بارامولہ کے سب ڈویژن اوڑی میں بھی کل رات سے ہی برف باری کا سلسلہ جاری ہے شدید برفباری ہونے سے یہاں زندگی متاثر ہو گئی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ریلوے لائن سے برف ہٹانے تک ٹرین سروس معطل رہے گی۔ برف صاف ہوتے ہی ریلوے اپنا کام دوبارہ شروع کر دے گا، انہوں نے مزید کہا کہ "برف صاف ہونے کے بعد، WDS 4 پہلے جائے گا۔ ڈائریکٹر سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے نے بتایا کہ ہوائی اڈے پر مسلسل برف باری ہو رہی ہے جس کے بعد تمام ایئر لائنز کی پروازیں کم روشنی(وزبلٹی) کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: Snowfall in Srinagar سری نگر میں بھاری برفباری

جبکہ ضلع پلوامہ کے میدانی علاقوں میں ابھی تک 8 انچ کے قریب برفباری ہوئی جبکہ بالائی علاقوں میں ایک فٹ کے قریب برفباری درج کی گئی ہے وہی انتظامیہ سے اہم رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے تاہم برفباری جاری رہنے کی وجہ سے برف ہٹانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ برفباری کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی نے 30 جنوری کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے۔ جبکہ محمکہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش/برفباری آج شام تک جاری رہے گی جبکہ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں آج مزید برفباری کا امکان ہے۔ اسی مدت کے دوران جموں ڈویژن میں شدت کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور آج رات سے موسم میں مجموعی طور پر بہتری توقع ہے۔

Last Updated : Feb 6, 2023, 12:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.