وادی کشمیر میں تازہ برف باری کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف ٹوریزم جموں وکشمیر نے 12 دسمبر کو گلمرگ میں پہلے اِسنو سائیکلنگ اور اِسکی ماؤنٹینرنگ ایونٹ کا انعقاد کیا۔
اس شاندار ایونٹ میں 'تینزنگ نورگے ایڈونچر ایوارڈ' یافتہ آئی پی ایس اپرنا کمار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اِسنو سائیکلنگ کا بنیادی مقصد وادی کشمیر میں مہم جوئی کو فروغ دینا ہے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ کووڈ-19 کے بعد وادی میں سیاحت کی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔
اس ایونٹ کا انعقاد ایڈونچر ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن آف کشمیر اور ماؤنٹین بائیکنگ ایسوسی ایشن نے محکمہ سیاحت کے تعاون سے کیا تھا۔
گلمرگ، کشمیر کی بہترین اسکینگ کے مقامات میں سے ایک ہے اور سائیکلنگ سے محبت کرنے والوں نے اِس ایڈونچر اسپورٹس میں عالمی شہرت یافتہ گُلمرگ اِسکی ریزارٹ کا لطف اٹھایا۔