پارٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ فاروق عبداللہ نے ماہ رمضان کے سلسلے میں زائرین کے لئے کئے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا
نیز ایجنسیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بابرکت ماہ کے دوران زائرین کی سہولیات کے لئے تمام انتظامات جن میں بجلی، پینے کے پانی، صحت وصفائی ، ٹرانسپورٹ دستیاب رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس تاریخی درگاہ پر اس مقدس مہینے میں وادی کے مختلف علاقوں سے فرزندان توحید تشریف لاتے ہیں۔