ETV Bharat / state

'مبینہ قتل میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ' - پریس کالونی

گھر والوں نے بتایا اگرچہ اس سلسلہ میں انہوں نے پولیس تھانہ میں کیس بھی درج کروانا چاہا لیکن پولیس ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہے۔ بقول گھر والوں کے، پولیس ان کو معاملہ رفعہ دفعہ کرنے کو کہہ رہی ہے۔

Family Members and relatives of 65 year old Abdul Majeed Baqal from Chanapora
'مبینہ قتل میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے'
author img

By

Published : Aug 7, 2020, 5:55 PM IST

جموں و کشمیر کے دار الحکومت سرینگر میں آج مرحوم عبد المجید بقال کے اہ لخانہ نے پریس کالونی میں احتجاج کر کے مبینہ قتل میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔

سرینگر کے چھانہ پورہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے عبد المجید بقال (65) کو مبینہ طور پر پانچ اگست کے روز جھگڑے کے بعد پیٹ پیٹ کر مار دیا گیا تھا۔

مرحوم کی بیٹی صدف مجید بقال نے بتایا پانچ اگست کے روز معمولی بات کو لیکر ان کے ہمسایہ نے عبد المجید پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگئے۔

'مبینہ قتل میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے'

انہوں نے بتایا اگرچہ اس سلسلہ میں انہوں نے پولیس تھانہ میں کیس بھی درج کروانا چاہا لیکن پولیس ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہے۔ بقول گھر والوں کے، پولیس ان کو معاملہ رفعہ دفعہ کرنے کو کہہ رہی ہے۔

گھر والوں کے مطابق حملہ آوروں نے علاقہ میں شرپسندی پھیلا رکھی ہے اور انہیں اب بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

گھر والوں نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ مبینہ قتل میں ملوث افراد کے خلاف ایف ائی آر درج کی جائے تاکہ یہ باقی لوگوں کے لئے مثال بن جائے جو قانون کی پرواہ نہیں کرتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.