ETV Bharat / state

لاپتہ شخص کی بازیابی کے حق میں احتجاج - جموں و کشمیر

سرینگر کے خوشی پورہ ایچ ایم ٹی سرینگر میں کئی روز قبل غلام رسول وانی نامی ایک شہری اپنے گھر سے صبح ورزش کی غرض سے نکلا تھا جس کے بعد اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔

لاپتہ شخص کی بازیابی کے حق میں احتجاج
لاپتہ شخص کی بازیابی کے حق میں احتجاج
author img

By

Published : Jul 31, 2020, 2:29 PM IST

سرینگر کی پریس کالونی میں ایچ ٹی ایم خوشی پورہ سرینگر رہائشیوں نے مذکورہ علاقے سے شہری کے لاپتہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور لاپتہ ہوئے شہری کی بازیابی اور واپسی میں انتظامیہ اور پولیس کی مدد کا مطالبہ کیا-

احتجاج میں شامل درجنوں مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن پر انصاف اور لاپتہ شہری کی بازیابی کے حوالے سے نعرے درج تھے-
خیال رہے سرینگر کے خوشی پورہ ایچ ایم ٹی سرینگر میں کئی روز قبل غلام رسول وانی نامی ایک شہری اپنے گھر سے صبح ورزش کی غرض سے نکلا تھا جس کے بعد اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے-

لاپتہ شخص کی بازیابی کے حق میں احتجاج

جولائی 24 سے اب تک شہری کا کوئی بھی سراغ نہیں مل پایا ہے۔ اگرچہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا ہے اور مذکورہ شخص کی تلاش شروع کردی ہے- تاہم جمعہ کی صبح مذکورہ شہری کے اہل خانہ سمیت علاقے کے دیگر شہریوں نے سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں وہ غلام رسول کی جلد بازیابی میں پولیس اور انتظامیہ کی مدد کا مطالبہ کررہے تھے-

انہوں نے بتایا کہ 24 جولائی کو وہ اپنے گھر سے صبح "مارننگ واک" کی غرض سے نکلا تھا تاہم وہ اب تک واپس نہیں لوٹا ہے اور اسے مبینہ طور پر غائب (اغوا) کردیا گیا ہے- ان کا کہنا تھا نہ مذکورہ شہری کے اہل خانہ اس کی سلامتی کو لیکر کافی پریشان حال ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.