ETV Bharat / state

’سردیوں میں ہارٹ اٹیک، فالج سمیت کئی امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے‘ - کشمیر سرما ہارٹ اٹیک

سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال میں تعینات ڈاکٹر مدثر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران عوام سے سردیوں کے ان ایام میں خود کو گرم رکھنے، مقوی غذا کھانے اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں سے پرہیز کرنے کی تلقین کی۔

سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال میں تعینات ڈاکٹر مدثر کے ساتھ خصوصی گفتگو

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 7:53 PM IST

سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال میں تعینات ڈاکٹر مدثر کے ساتھ خصوصی گفتگو

پلوامہ (جموں کشمیر) : ایک ایسے وقت میں جب وادی کشمیر میں ’’چلہ کلاں‘‘ کی جما دینے والی سردی نے لوگوں کو گھروں کے اندر ہی رہنے پر مجبور کر دیا ہے وہیں ماہرین کا ماننا ہے کہ سردی کے ان ایام میں بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے، بھیڑ بھاڑ والی جگہوں سے پرہیز کرنے اور مقوی غذا کھانے کی ضرورت ہے۔ سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال میں تعینات ڈاکٹر مدثر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ ’’شدید سردی کے ان ایام میں چھاتی کے امراض خصوصاً کھانسی، نزلہ اور دیگر وائرل بیماریاں بڑھ گئی ہیں اور مقامی اسپتالوں میں بھی بیماروں کے رش میں اضافہ ہوتا دیکھا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر مدثر نے اس بات پر زور دیا کہ عوام اگر سردی کے ان ایام میں احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں گے تو بڑی حد تک وہ خود کو ان بیماریوں سے بچا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر مدثر نے مزید بتایا کہ سردی کے ان ایام میں دمہ اور کھانسی کا مرض پھیل رہا ہے اور انہوں نے ازخود اس حوالے سے مشاہدہ کیا ہے۔ ڈاکٹر مدثر کے مطابق سردیوں میں حرکت قلب بند کے واقعات میں بھی اضافہ ہونے کا احتمال ہوتا ہے اور اس لئے اس موسم میں سردی سے بچاؤ کے علاوہ زیادہ نمک کھانے سے اور جنک فوڈ سے پرہیز لازمی ہے۔

مزید پڑھیں: دھند کی گرفت میں کشمیر، وادی بھر میں منفی درجہ حرارت درج

ڈاکٹر مدثر نے مزید بتایا کہ ’’ملک کی کئی ریاستوں میں کووِڈ کی نئی لہر سے فی الوقت تشویش کی کوئی بات نہیں ہے البتہ اس سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ کووِڈ گائیڈ لاینز پر ہم عمل پیرا ہوں۔‘‘ کشمیر میں سرما کے دوران سوکھی سبزیوں کے کھانے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر مدثر نے بتایا کہ ’’اب تک اس حوالے سے کوئی بھی تحقیق سامنے نہیں آئی ہے کہ جس میں کہا گیا ہو کہ سوکھی سبزیوں میں کوئی قباحت ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.