ETV Bharat / state

لاوے پورہ میں بجلی کی لٹکتی تاروں سے انسانی جانوں کو خطرہ - جموں و کشمیر

لاوے پورہ سرینگر کے اندرونی علاقوں میں بجلی کھمبوں کی اشد ضرورت ہونے کے ساتھ ساتھ ترسیلی لائنوں کو بھی بہتر طریقے سے بچھانے کی ضرورت ہے لیکن کوئی ان کا پرسان حال نہیں ہے-

لاوے پورہ میں بجلی کی لٹکتی تاروں سے انسانی جانوں کو خطرہ

author img

By

Published : Aug 12, 2020, 8:53 PM IST

جموں و کشمیر کے دار الحکومت سرینگر کے مضافات لاوے پورہ علاقے میں بجلی کی لٹکتی تاروں سے انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہے - علاقے میں بجلی کی ترسیلی لائنیں درختوں اور بوسیدہ کھمبوپر لٹکائی گئ ہے جس کی وجہ سے انسانی جانوں کو اکثر خطرہ لاحق رہتا ہے۔

لاوے پورہ میں بجلی کی لٹکتی تاروں سے انسانی جانوں کو خطرہ
مقامی بستی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک تو بجلی کا فیس وقت پر ادا کرتے ہیں اس کے باوجود علاقے میں محکمہ بجلی کی جانب سے انہیں نظر انداز کیا جاتا ہے- لاوے پورہ سرینگر کے اندرونی علاقوں میں بجلی کھمبوں کی اشد ضرورت ہونے کے ساتھ ساتھ ترسیلی لائنوں کو بھی بہتر طریقے سے بچھائے جانے کی ضرورت ہے لیکن کوئی ان کا پرسان حال نہیں ہے-

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پی ڈی ڈی کے ملازمین صرف بجلی بلوں کی تقسیم کاری کی غرض سے اس علاقے کا دورہ کرتے ہیں لیکن اس کے بعد کبھی بھی بجلی سے متعلق پیدا شدہ مسائل کے حل کے لئے مذکورہ علاقے میں قدم نہیں رکھتے-

انہوں نے بتایا کہ علاقے میں بجلی کی تاریں ہر گلی و کوچہ میں درختوں پر لٹکتی دکھائی دے سکتی ہیں جس سے راہ چلتے لوگوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی جانی خطرہ لاحق رہتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ علاقے میں بجلی کے کھمبوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے وگرنہ وہ سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے کے لئے مجبور ہوجائیں گے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.