ETV Bharat / state

Kashmir Electoral Roll Revision: جموں کشمیر میں ووٹر فہرست جائزہ میں مزید توسیع - کشمیر ووٹر فہرست کا جائزہ

جموں و کشمیر میں نئے ووٹرز کا اندراج اور ووٹر فہرست کا جائزہ لینے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے نظر ثانی کے شیڈول کی مدت 10مئی سے بڑھا کر 27مئی کر دی ہے۔ ECI Extends Electoral Roll Revision In JK

جموں کشمیر میں ووٹر فہرست جائزہ میں مزید توسیع

author img

By

Published : Apr 20, 2023, 4:15 PM IST

جموں کشمیر میں ووٹر فہرست جائزہ میں مزید توسیع
جموں کشمیر میں ووٹر فہرست جائزہ میں مزید توسیع

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں کشمیر میں نئے ووٹرز کا اندراج اور جائزہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ووٹر فہرستوں کی نظرثانی کے شیڈول پر مزید توسیع کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں کشمیر چیف الیکٹورل آفیسر کی جانب سے ووٹرز کی فہرست میں نئے اندراج اور جائزے کے لئے کمیشن کو توسیع کرنے کی درخواست کی تھی جس کو منظوری دی گئی ہے۔

پچھلے احکامات کے مطابق یہ عمل 10 مئی کو اختتام ہو رہا تھا تاہم اب یہ 27 مئی کو اختتام پذیر ہوگا یعنی الیکشن کمیشن نے اس میں مزید دس روز کی توسیع کی ہے۔ نئے احکامات کے مطابق ووٹرز اپنی درخواست اور اعتراضات 6 مئی تک داخل کرا سکتے ہیں جو 15 مئی تک نمٹائے جانے ہیں۔ کمیشن کے مطابق جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے لئے حتمی ووٹر فہرست 27 مئی تک شائع کرنا ضروری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ چیف الیکٹورل آفیسر نے اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹر فہرست کا گزشتہ برس بھی جائزہ لیا تھا جس میں سات لاکھ نئے ووٹرز درج کئے گئے تھے۔ اس کے بعد اسٹیٹ الیکشن کمیشنر نے بھی پنچایتی انتخابات کے لئے ووٹر فہرستوں میں نیا اندراج کا جائزہ لیا تھا۔ تاہم گزشتہ ماہ سے چیف الیکٹورل افسر نے اسمبلی انتخابات کے ووٹر فہرستوں کا دوبارہ جائزہ لینے اور نئے ووٹرز کے اندراج اور جائزے کے احکامات صادر کئے۔

یہ بھی پڑھیں: Panchayat Electoral Roll Revision اسٹیٹ الیکشن کمشنر نے پنچایتی الیکٹورل رول کا جائزہ لینے کی ہدایت دی

غور طلب ہے کہ جموں کشمیر میں صدر راج نافذ ہے اور آخری اسمبلی انتخابات سنہ 2014 میں منعقد کئے گئے تھے جس میں پی ڈی پی اور بی جے پی نے مخلوط سرکار بنائی تھی۔ تاہم یہ حکومت سنہ 2018 تک ہی قائم رہی اور حکومت اُس وقت گری جب بی جے پی نے پی ڈی پی سے حمایت واپس لے لی۔ سنہ 2018 سے جموں کشمیر میں صدر راج نافذ ہے اور لیفٹیننٹ گورنر یہاں کا نظام چلا رہے ہیں۔ سیاسی جماعتیں کمیشن پر الزام لگا رہی ہیں کہ یہ مرکزی سرکار کے اشاروں پر جموں کشمیر انتخابات کے متعلق فیصلے لے رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Farooq Abdullah on JK Electoral Roll Row غیر مقامی افراد کیلئے اسمبلی کا دروازہ کھول دیا گیا، فاروق عبداللہ

سیاسی جماعتیں مرکزی سرکار اور الیکشن کمیشن آف انڈیا سے یہاں انتخابات منعقد کرنے کے لئے متعدد بار گُہار کی ہے تاہم مرکزی سرکار کا کہنا ہے کہ ’’متعین وقت‘‘ پر جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔ البتہ پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کی مدت اکتوبر میں ختم ہو رہی ہے جس کے متعلق اندازے کئے جارہے ہے کہ انکے انعقاد کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.