ETV Bharat / state

J&K Cricketer Selected Net Bowler جموں و کشمیر کے آٹھ گیند باز آئی پی ایل میں نیٹ بولر منتخب - جموں و کشمیر خبر

باسط بشیر کے علاوہ سرینگر کے رہنے والے تیز گیند باز سمیع اللہ ڈار کو کلکتہ نائٹ رائڈرز نے نیٹ بولر کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اسی طرح ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے کے بائیں بازو سے تیز گیند باز مجتبٰی یوسف چنئی سپر گنگز کے نیٹ میں بولنگ کریں گے۔

آٹھ گیند باز آئی پی ایل میں نیٹ بولر منتخب

author img

By

Published : Mar 26, 2023, 7:34 PM IST

سرینگر: جموں کشمیر سے آٹھ کرکٹ کھلاڑیوں کو انڈین پریمیر لیگ میں مختلف ٹیموں نے بطور نیٹ بولر منتخب کر لیا ہے جو ان کے کرکٹ کے مستقبل کے لیے اہم پڑاؤ مانا جارہا ہے۔ دو برس قبل ہی عمران ملک کو سن رائزرس حیدرآباد نے نیٹ بولر منتخب کیا تھا اور آج وہ قومی کرکٹ ٹیم کے چوٹی کے تیز گیند باز مانے جاتے ہیں جن سات کھلاڑیوں کو ائی پی ایل کے لئے منتخب کیا گیا ہے وہ سبھی تیز گیند ہیں اور ان کو مختلف ٹیموں نے نیٹ بولرز کے طور لیا ہے۔
ان گیند بازوں میں سب سے چھوٹے باسط بشیر ہیں جو گذشتہ چند روز سے سرخیوں میں ہے۔باسط بشیر سرحدی ضلع کپواڑہ کے رہنے والے ہیں اور انکو آئی پی ایل میں ممبئی انڈین ٹیم نے نیٹ بولر کے لئے منتخب کیا ہے۔بیس برس کے باسط بشیر کو سابق گیند باز عرفان پٹھان نے کشمیر میں گیند بازی کے لئے سنہ 2016 میں چنا تھا اور تب سے وہ جموں کشمیر کرکٹ ٹیم کے لئے کھیل رہے ہیں۔ بائیں ہاتھ سے تیز کرنے والے باسط بشیر نے گزشتہ برس چنئی میں ایم آر ایف اکیڈمی میں آسٹریلوی تیز گیند باز گلئین میگراتھ سے کوچنگ بھی لی ہے۔ اسی سال انکو پنجاب گنگز نے نیٹ بولر کے لئے منتخب کیا تھا۔
باسط بشیر کے علاوہ سرینگر کے رہنے والے تیز گیند باز سمیع اللہ ڈار کو کلکتہ نائٹ رائڈرز نے نیٹ بولر کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اسی طرح ضلع اننتناگ کے بجبہاڑہ علاقے کے بائیں بازو سے تیز گیند باز مجتبٰی یوسف چنئی سپر گنگز کے بیٹسمین کو نیٹ میں بولنگ کریں گے۔ ضلع اننت ناگ کے پہلگام سے وسیم بشیر لکھنئو سپر جینٹز نے نیٹ بولر ٹیم میں شامل کیا ہے۔ سرینگر کے ظاہر بٹ سن رائزرس حیدرآباد کے لئے نیٹ بولر ہوں گے۔ ضلع پلوامہ کے تیز گیند باز عمر نظیر کو پنجاب کنگز نے نیٹ بولر کے طور ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں: Cricket Coaching in Kishtwar کشتواڑ میں کرکٹ کوچنگ کا دو روزہ پروگرام منعقد
جموں صوبہ کے عابد مشتاق جو اسپن بولر ہے وہ چنئی سپر کنگز کا حصہ ہوں گے۔ سرینگر ضلع کے عابد نبی کو سن رائزرس حیدرآباد نے ٹیم میں نیٹ بولر شامل کیا ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ ان کھلاڑیوں میں کسی کی قسمت چمکے گی اور عمران ملک کی طرح محنت کرکے نیٹ بولر سے قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ غور طلب ہے کہ انڈین پریمیر لیگ 2023 کا ایڈیشن 31 مارچ سے شروع ہورہا ہے اور پہلا میچ گجرات ٹائٹنز اور چنئی سپر کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.