ETV Bharat / state

محکمہ اسکول ایجوکیشن کشمیر میں اسٹیٹ آرٹ ماڈل اسکول کا آغاز کرے گا

ماڈل اسکول میں اسمارٹ کلاس رومز، سی ٹی لیباریٹری ، ماڈل کنڈر گارٹن ، زبان کی لیبز کے علاوہ طبیعیات ، کیمسٹری اور حیاتیات کے لیباریٹریز کا خاص انتظام ہوگا۔

ڈی ایس ای کے کشمیر میں اسٹیٹ آرٹ ماڈل اسکول کا آغاز کرے گی

author img

By

Published : Jul 9, 2020, 10:57 AM IST

محکمہ اسکول ایجوکیشن کشمیر ڈویژن میں جدید ترین عالمی ضروریات کے مطابق تمام سہولیات سے آراستہ ، آرٹ ماڈل اسکول کا آغاز کرنے جارہا ہے۔

ایک سرکاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق ، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر، محمد یونس ملک نے کہا کہ حکومت نے اس مقصد کے لیے نیشنل اسکول کرن نگر، سرینگر لیا ہے اور اسکول ایک ماڈل اسکول کی حیثیت سے کام کرنا شروع کرے گا۔'

ڈی ایس ای کے کشمیر میں اسٹیٹ آرٹ ماڈل اسکول کا آغاز کرے گی
ڈی ایس ای کے کشمیر میں اسٹیٹ آرٹ ماڈل اسکول کا آغاز کرے گی

ملک نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ماڈل اسکول میں تمام جدید درس و تدریس کی سہولیات آئیں گی جو ملک کے کسی بھی مشہور نجی اسکول کے برابر ہوں گی اور ان سہولیات میں سمارٹ کلاس رومز، سی ٹی لیباریٹری ، ماڈل کنڈر گارٹن ، زبان کی لیبز کے علاوہ طبیعیات ، کیمسٹری اور حیاتیات کے لیباریٹریز ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ جو اسکول نیشنل اسکول کرن نگر کے نام سے جانا جاتا ہے اب وہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی ملکیت ہے اور حکومت نے یہاں ایک ماڈل اسکول قائم کرنے اور طلبہ کو مفت معیاری تعلیم کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈائریکٹر نے بتایا کہ 'اسکول میں کنڈر گارٹن سے 12 ویں کلاس تک کے طلبا کا داخلہ لیا جائے گا اور جلد ہی داخلے کا عمل شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اب تک کشمیر ڈویژن کے 91 اسکولوں میں کنڈرگارٹن کا آغاز کیا ہے اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں طلبہ کو مفت معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے ، محکمہ مستقبل قریب میں تمام اضلاع میں 200 ماڈل کنڈرگارٹن اسکول شروع کرنے جارہا ہے۔

دریں اثناء ڈائریکٹر نے اعادہ کیا ہے کہ محکمہ حکومت کے زیر انتظام اسکولوں میں داخلہ لینے والے تمام طلبا کو مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کا پابند ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.