ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں موسم خشک اور درجہ حرارت میں مزید اضافہ کی پیشین گوئی

وادی کشمیر میں خشک موسم کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 23 جون تک موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے۔ weather forecast in Kashmir

کشمیر میں موسم خشک اور درجہ حرارت میں مزید اضافہ کی پیشین گوئی

author img

By

Published : Jun 18, 2023, 2:04 PM IST

سری نگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 23 جون تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 18 سے 23 جون تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ ادھر وادی میں خشک موسم کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 17.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت16.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 13.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت12.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت13.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت6.9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Tourism Industry خراب موسم کی وجہ سے سیاحت کی صنعت متاثر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.