ETV Bharat / state

کووڈ 19 سے متعلق میڈیا کو تفصیل فراہم کرنے پر روک

حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں تمام ادارے اپنے طور سرکاری بیانات اور اعداد وشمار الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کو فراہم کر رہے ہیں جس میں اصل معاملات کے حوالے سے لوگوں میں تذبذب اور انتشار پیدا ہوجاتا ہے۔

don't brief media on covid-19: government tells hospitals
کووڈ سے متعلق میڈیا کو تفصیل فراہم کرنے پر روک
author img

By

Published : Jul 16, 2020, 12:20 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے تمام طبی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کووڈ 19 سے متعلق تفصیل میڈیا کو فراہم نہ کریں بلکہ مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن جموں و کشمیر کورونا وائرس سے متعلق پریس بریفنگ میں اب اس کی جانکاری دیا کریں گے۔
اس سلسلے میں فائنانشل کمشنر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی طرف سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا جس کے تحت الگ الگ طور وائرس سے اموات، مثبت مریضوں اور صحتیاب ہونے والے افراد وغیرہ کی جانکاری دینے سے متعلق روک لگائی گئی ہے۔
حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں تمام ادارے اپنے طور سرکاری بیانات اور اعداد وشمار الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو فراہم کر رہے ہیں جس میں اصل معاملات کے حوالے سے لوگوں میں تذبذب اور انتشار پیدا ہو جاتا ہے۔ اس کو مدنظر نظر رکھتے ہوئے جموں و کشمیر کے تمام صحت اداروں سے کہا گیا ہے کہ اب کووڈ تفصیل میڈیا کو فراہم نہ کریں۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کووڈ 19 مخصوص ہسپتالوں میں دن بھر مہلک مرض سے مرنے والوں کی تعداد کے حوالے سے الگ الگ طور اعداد و شمار ظاہر کئے جاتے تھے۔ وہیں کورونا وائرس کے مثبت معاملوں کی تعداد کی تفصیل بھی یہاں کے طبی ادارے اپنے اپنے طور منظر عام پر لاتے تھے۔
ادھر جموں و کشمیر بالخصوص وادی کشمیر میں کورونا وائرس کی شدت ہر گزرتے روز کے ساتھ شدید ہوتی جا رہی ہے۔ وائرس سے متاثر ہونے والے افراد اور اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.