ETV Bharat / state

جموں و کشمیر انتظامیہ کی ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت

author img

By

Published : Apr 2, 2021, 9:27 PM IST

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر جموں و کشمیر انتظامیہ نے تمام اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ بچوں کے تحفظ کے حوالے سے اسکولوں میں آف لائن موڈ میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق فیصلہ لینے کے لیے آزاد ہیں۔

district magistrate take final call on function of schools
جموں و کشمیر انتظامیہ کی ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت

جموں و کشمیر کے لیفٹینینٹ گورنر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کی الگ الگ صورت حال ہے۔ اس لیے اسکولوں میں طلبا اور اساتذہ میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی خاطر اسکول میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے یا بند کرنے کے احکامات ضلع مجسٹریٹ اپنے جائزہ کے مطابق ضلع سطح پر لے سکتے ہیں۔

ہدایت کے مطابق اسکولوں میں طلبا و طالبات کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ اپنے طور پر اسکولوں میں آف لائن یا آن کلاسز سے متعلق کوئی بھی فیصلہ لینے کے مجاز ہوں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سے کئی اسکولوں میں طلبا اور عملے میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ اس کی وجہ سے اب تک درجنوں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں کو کئی دنوں تک کے لیے معطل بھی کیا جاچکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.