ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انتخابی نشان بدلنے کے باوجود عوامی اتحاد پارٹی کے لئے لوگوں کی محبت نہیں بدلے گی: پرنس پرویز - Assembly Elections in JK

جموں وکشمیر میں تقریبا ایک دہائی اسمبلی انتخابات منعقد ہورہے ہیں جس کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ اسمبلی انتخابات میں اس مرتبہ آزاد امیدواروں کے ساتھ ساتھ عوامی اتحاد پارٹی بھی میدان میں ہیں اور عوامی اتحاد پارٹی اور جماعت اسلامی میں اتحاد کیا گیا ہے۔

Awami ittehaad Party
Awami ittehaad Party (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2024, 4:11 PM IST

بانڈی پورہ: عوامی اتحاد پارٹی کے بانڈی پورہ حلقہ سے امیدوار پرنس پرویز نے جمعہ کو کہا کہ انتخابات کے لیے نشان کی تبدیلی سے لوگوں کی ان سے محبت نہیں بدلے گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرنس پرویز نے کہا کہ عوامی اتحاد پارٹی کشمیریوں کی بہتری کے لیے کام کرنے اور اقتدار میں منتخب ہونے پر کشمیر کو جیل آزاد کرانے کے لیے پرعزم ہے۔

انتخابی نشان بدلنے کے باوجود عوامی اتحاد پارٹی کے لئے لوگوں کی محبت نہیں بدلے گی: پرنس پرویز (Etv bharat)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی دھارے کی سیاسی جماعتوں نے کشمیریوں کو صرف اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ لوگ اسمبلی انتخابات اور وادی کی ترقی کے لیے دوبارہ ووٹ دیں گے۔ واضح رہے کہ پارلیمانی انتخابات کے دوران عوامی اتحاد پارٹی کا انتخابی نشان پریشر کوکر تھا۔ جو پارلیمانی انتخابات کے دوران شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھی بے حد مقبول ہوا تھا۔ جب انجینیئر رشید نے بھاری اکثریت سے شمالی کشمیر کی سیٹ جیتی تھی۔ تاہم بانڈی حلقہ میں پریشر کوکر کا نشان اس بار عوامی اتحاد پارٹی کے امیدوار پرنس پرویز کے بجائے سابق رکن اسمبلی باندی پورہ اور بطور آزاد امیدوار لڑ رہے عثمان مجید کو ملا ہے۔ جبکہ عوامی اتحاد پارٹی کے امیدوار پرنس پرویز کو مٹکے کا چناو نشان ملا ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2024 کے دوران انجینیئر رشید کی کامیابی موضوع بحث بنی ہوئی تھی کیونکہ انہوں نے جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلی اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ کو تقریبا دیڑھ لاکھ ووٹوں سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت بل اسمبلی نشست پر روایتی حریف آمنے سامنے - JK Assembly Elections 2024

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.