ETV Bharat / state

ڈپٹی کمیشنر نے این آئی ٹی کی نوٹیفیکیشن کی تردید کی - deputy commissioner srinagar

ڈپٹی کمیشنر سرینگر شاہد اقبال چودھری نے این آئی ٹی حضرت بل سرینگر میں کل سے تدریسی سرگرمیاں معطل کرنے کی ایک نوٹیفیکیشن کی تردید کی۔

ڈپٹی کمیشنر نے این آئی ٹی کی نوٹیفیکیشن کی تردید کی
author img

By

Published : Aug 3, 2019, 3:22 AM IST

انہوں نے کہا انتظامیہ کی طرف سے اس قسم کی کوئی بھی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے۔

شاہد اقبال چودھری نے ادارے کے تمام غیر ریاستی طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے۔

ڈپٹی کمیشنر نے این آئی ٹی کی نوٹیفیکیشن کی تردید کی
ڈپٹی کمیشنر نے این آئی ٹی کی نوٹیفیکیشن کی تردید کی

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے این آئی ٹی حضرت بل میں اگلے اعلان تک تدریسی عمل معطل رکھنے کا کوئی بھی ہدایت نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمیشنر سرینگر کے ٹویٹ سے قبل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکلنالاجی حضرت بل سرینگر کے رجسٹر کی طرف سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کی گئی ہے، جس میں آج سے تمام تدریسی سرگرمیوں کو آئندہ ہدایت تک بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس حکم نامے میں انسٹی ٹیوٹ کے تمام غیر ریاستی طلبہ کے ساتھ فیکلٹی ممبران کو کل این آئی ٹی کیمپس میں صبح 7 بجے تیار رہنے کو بھی کہا گیا تھا۔ وہیں انتظامیہ کی طرف لائے گئے بسوں کے ذریعہ اپنے اپنے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کرنے کی بات بھی کہی گئی تھی۔

Intro:ڈپٹی کمیشنر سرینگر نے کی این آئی ٹی کی جاری کردہ نوٹیفیکیشن کی تردید

Body:ڈپٹی کمیشنر سرینگر شاہد اقبال چودھری نے این آئی ٹی حضرت بل سرینگر میں کل سے تدریسی سرگرمیاں معطل کرنے کی ایک نوٹیفیکیشن کی تردید ۔
انہوں نے کہا انتظامیہ کی طرف سے اس قسم کی کوئی بھی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے ۔
شاہد اقبال چودھری نے ادارے کے تمام غیر ریاستی طلبہ اور فکلٹی ممبران کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ بیان میں کہا کہ ہے کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے این آئی ٹی حضرت بل میں اگلے اعلان تک تدریسی عمل معطل رکھنے کا کوئی بھی ہدایت نامہ جارہی نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے ڈپٹی کمیشنر سرینگر کے ٹویٹ بیان سے قبل نیشنل انسٹی چیوٹ آف ٹیکلنالجی حضرت بل سرینگر کے رجسٹر کی طرف سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کی گئی ہے جس میں آج سے تمام تدریسی سرگرمیوں کو اگلے ہدایت تک بند کرنے کا حکم دیا گیا یے ۔
دوسری طرف اس حکمنامے میں انسٹی چیوٹ کے تمام غیر ریاستی طلبہ کے ساتھ ساتھ فکلٹی ممبران کو کل این آئی ٹی کیمپس میں صبح 7 بجے تیار رہنے کو بھی کہا گیا تھا وہیں انتظامیہ کی طرف سے میسر رکھی گئی بسوں کے زریعے اپنے اپنے آبائی علاقوں کیطرف روانہ کرنے کی بات بھی کہی گئی تھی۔

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لیے سرینگر سے پرویز الدین کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.