ETV Bharat / state

سرینگر میں دس روزہ دستکاری نمائش - روزہ دستکاری نمائش

Ten day exhibition in Srinagar: ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈل جھیل کے کنارے بلوارڈ روڑ پر دس روزہ نمائش کا آغاز کیا ہے۔

سرینگر میں دس روزہ دستکاری نمائش
سرینگر میں دس روزہ دستکاری نمائش
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 2:36 PM IST

سرینگر میں دس روزہ دستکاری نمائش

سرینگر (جموں کشمیر): یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر کی گرمائی راجدہانی سرینگر کے بیلوارڈ روڑ پر محکمہ دستکاری کی جانب سے دس روزہ نمائش کا آغاز کیا گیا، جس میں یہاں کی مقامی دستکاری مصنوعات کی درجنوں اقسام دستیاب رکھی گئی ہیں۔ ضلع سرینگر میں ہینڈلوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منعقد کی گئی اس نمائش کا مقصد دستکاری مصنوعات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دستکاروں اور کوآپریٹو سوسائٹیز کے اراکین کے لیے روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔

نمائش کا افتتاح ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم، کشمیر کے ڈائریکٹر محمود احمد شاہ نے کیا جبکہ ان کے ہمراہ خالد مجید ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس، کشمیر بھی موجود رہے۔ اس موقع پر ایک مختصر تقریب کا بھی انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں محکمہ کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔ حکام نے بتایا کہ ’’یہ منفرد ایکسپو، دس دنوں تک جاری رہے گا، جس میں سوزنی، پیپر ماشی، قالین بافی، کریول اور پشمینہ جیسے دستکاری میں ماہر کاریگروں کے تیار کردہ پروڈکسٹس ڈسپلے کیے گئے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: Exhibition of Rare Manuscripts سرینگر کی ایس پی ایس لائبریری میں نمائش کا انعقاد

ہینڈلوم ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال کے آغاز میں عام طور پر ٹورسٹس کا زیادہ رش رہتا ہے اور ڈل جھیل کے آس پاس ہزاروں سیاح سیر و تفریح کے لیے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے محکمہ نے ڈل جھیل کے کنارے بیلوارڈ روڑ پر اس نمائش کا انعقاد کیا ہے تاکہ سیاحوں کو بھی مناسب قیمت پر اور معیاری دستیاری پروڈکٹس مہیا ہو سکیں جبکہ اس سے دستکاروں کو بھی فروغ ملے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.