ETV Bharat / state

Delegation Meets LG صورہ ہسپتال کی انتظامی خودمختاری کو بحال کرنے کا مطالبہ، تاریگامی

جموں کشمیر نیشنل کانفرنس، پیوپلز ڈیموکریٹک پارٹی، کومنسٹ پارٹی کے وفد نے آج جموں کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کے سب سے بڑی صورہ ہستپال کی انتظامی خودمختاری کو بحال کیا جائے تاکہ اس ہستپال کے انتطامی امورات معمول سے چلے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 21, 2023, 8:39 PM IST

صورہ ہسپتال کی انتظامی خودمختاری کو بحال کرنے کا مطالبہ

سرینگر: نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، پی ڈی پی کے سینیئر لیڈر ڈاکٹر محبوب بیگ اور سی پی آئی ایم کے ریاستی سیکریٹری محمد یوسف تاریگامی پر مشتمل مختلف سیاسی جماعتوں کے ایک وفد نے جمعہ کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور کشمیر کے صحت کے شعبے کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کو اس کی خود مختار حیثیت سے الگ کرنے کے حالیہ فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا۔

وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا جس میں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کی خود مختیار حیثیت بحال کرنے اور جموں وکشمیر میں کینسر ہسپتال کے قیام کا بھی مطالبہ کیا۔ایل جی نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی جائز مانگوں کو حل کرنے کی بھر پور سعی کی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ، پی ڈی پی لیڈر ڈاکٹر محبوب بیگ اور سی پی آئی ایم کے سیکریٹری یوسف تاریگامی نے جمعے کے روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ راج بھون میں ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران یوسف تاریگامی نے بتایا کہ وفد نے جموں وکشمیر کی بگڑتی طبی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے حال ہی میں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کی خود مختیار حیثیت ختم کرنے کا معاملہ بھی لیفٹیننٹ گورنر کے سامنے اٹھایا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سکمز کو اس وقت طبی عملے کی شدید کمی کا سامنا ہے جس وجہ سے بیماروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں سینکڑوں اسامیاں خالی پڑی ہیں جس وجہ سے یہاں پر زیر علاج مریضوں کو بہتر علاج ومعالجہ کی سہولیات دستیاب نہیں۔

یوسف تاریگامی نے کہا کہ وادی کے دیگر ہسپتالوں میں بھی مریضوں کو اسی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر ہسپتال سرینگر، بچہ ہسپتال بمنہ میں بھی سینکڑوں اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال برزلہ کی اوپری منزل خاکستر ہونے کے بعد یہاں پر بھی طبی سہولیات کا فقدان نظر آرہا ہے۔ اگرچہ 120 بستروں کے اضافی بلاک پر تعمیراتی کام، جو کہ ورلڈ بینک کی طرف سے فنڈز فراہم کیا گیا ہے، تین سال قبل شروع کیا جا چکا ہے، لیکن یہ ابھی مکمل ہونا باقی ہے۔
تاریگامی نے کہاکہ افرادی قوت کی قلت سے سکمز اور دیگر ہسپتالوں میں موجودہ عملے پر اضافی دباو ہے جس وجہ سے مریضوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفد نے ایل جی منوج سنہا پر زور دیا کہ جموں اور سری نگر میں کینسر ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ اس مہلک مرض میں مبتلا مریضوں کو یہی پر سبھی سہولیات میسر رہ سکے۔
ہر گھر اسکیم کا معاملہ ایل جی منوج سنہا کے ساتھ اٹھانے کے بارے میں جب تاریگامی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ہم نے صرف ہیلتھ سیکٹر پر بات کی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یقین دلایا کہ جائز مانگوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: Forged Certificates For Securing Jobs سکمز میں مبینہ دھوکہ دہی سے نوکریاں حاصل کرنے پر 9 افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر

غور طلب ہے کہ مذکورہ سیاسی لیڑران اور ان کی جماعتیں آئے روز ایل جی انتظامیہ کی تنقید کر رہی ہے تاہم اس بیچ ان لیڑران کی یہ اچانک ملاقات کیا انہی اموارت پر بات ہوئی۔ اس سوال کے جواب میں تاریگامی نے کہا آج کے ملاقات محض طبی شعبے کے متعلق تھی۔یاد رہے کہ یہ ان لیڈران کی ایل جی منوج سنہا سے گزشتہ برسوں میں تیسری ملاقات ہے۔ اس سے قبل وہ گزشتہ برس امرناتھ یاترا کی شروعات سے پہلے ملے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.