ETV Bharat / state

کووڈ کی دوائی وافر مقدار میں موجود: عبدالمجید میراب - جموں و کشمیر میڈیکل سپلائی کارپوریشن

میراب نے کہا 'اگر ہم آکسیجن سلنڈروں اور کونسینٹرز کے معاملے میں اسٹاک کی پوزیشن کی بات کریں تو ہم حکومت ہند سے مسلسل ضرورت کے مطابق یہ سب چیزیں حاصل کر رہے ہیں۔'

کووڈ کی دوائی وافر مقدار میں موجود: عبدالمجید میراب

author img

By

Published : May 13, 2021, 9:06 AM IST

جموں و کشمیر میڈیکل سپلائی کارپوریشن کے جنرل منیجر ڈاکٹر عبدالمجید میراب نے بتایا کہ کشمیر میں کووڈ 19 سے متعلق کسی بھی دوا کی کمی نہیں ہے اور انہیں کووڈ کیئر ہسپتالوں میں مطالبہ کے مطابق تقسیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا 'چونکہ ہم کووڈ سپلائی اور اس کی تقسیم سے منسلک ہیں، لہٰذا ہمارے لئے یہ ضروری ہو گیا ہے کہ عام لوگوں کو یہ واضح کردیں کہ ادویہ کی صورتحال بالکل ٹھیک ہے اور ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ ان کا مینڈیٹ یہ ہے کہ تشخیص سے لے کر علاج تک وہ مریض کو ہر ضروری دوا / طبی سامان مہیا کررہے ہیں۔

میراب نے کہا 'اگر ہم آکسیجن سلنڈروں اور کونسینٹرز کے معاملے میں اسٹاک کی پوزیشن کی بات کریں تو ہم حکومت ہند سے مسلسل ضرورت کے مطابق یہ سب چیزیں حاصل کر رہے ہیں۔'

جنرل منیجر نے کہا کہ جے کے ایم ایس سی کے اسٹاک کی پوزیشن بالکل ٹھیک ہے اور انہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ وقتاً فوقتاً سہولیات کو بھی اپ گریڈ کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.