ETV Bharat / state

سرینگر کے تمام پارکس اور باغات بند کرنے کا اعلان

مہلک کورونا وائرس کے علامات اور امکانات کے پیش نظر جموں و کشمیر انتظامیہ نے سرینگر میں واقع ہائی کورٹ اور تمام پارکس و باغات کو اگلے احکامات تک بند رکھنے کے لیے احکامات جاری کیے ہیں۔

سرینگر کے تمام پارکس اور باغات بند کرنے کا اعلان
سرینگر کے تمام پارکس اور باغات بند کرنے کا اعلان
author img

By

Published : Mar 16, 2020, 1:20 PM IST

Updated : Mar 16, 2020, 4:04 PM IST

انتظامیہ کے ان احکامات سے سرینگر کے بازاروں میں لوگوں کی بھیڑ کم ہوگئی ہے جس سے بازاروں میں خریدو فروخت میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

سرینگر کے تمام پارکس اور باغات بند کرنے کا اعلان

سرینگر کے ڈپٹی کمشنر شاہد چودھری نے پارکس اور باغات کو بند کرنے کا اعلان ٹویٹ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے لوگوں سے تعاون کرنے کی اپیل کی اور انہیں احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

سرینگر ضلع انتظامیہ نے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ باغات اور پارکس کو ادویات کا چھڑکاو کریں۔ وہیں سرینگر کی عدالت عالیہ نے عام لوگوں کو احکامات صادر کیے ہیں کہ کوروناوائرس وبا کو مد نظر وہ کورٹ کے احاطے یا اس کے اندر آنے سے گریز کریں۔

عدالت عالیہ کی انتظامیہ نے آج صبح یہ احکامات جاری کیے ہیں جس کے بعد کسی بھی شہری کو عدالت کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔ وکلا کا کہنا تھا کہ عدالت میں اگلے احکامات تک صرف اہم مقدمات کی شنوائی ہوگی۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں مہلک کورونا وائرس نے دستک دی ہے۔ خطہ جموں میں 2 مثبت کیسز جبکہ خطہ لداخ میں 3 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

ادھر جموں و کشمیر انتظامیہ نے تیزی سے پھیلنے والے اس متعدی مرض کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت کو الرٹ پر رکھا ہے۔

دونوں مرکزی علاقوں میں مریضوں میں کورونا وائرس کے قوی علامات و امکانات پائے جانے کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں تدریسی عمل کو بند کر دیا ہے، وہیں جموں میں سمینا ہالز بھی 31 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا۔ انتظامیہ نے تعلیمی ادارے، کوچنگ سنٹرز، سپورٹس کلبز اور کھیل کود کے میدان اگلے حکم نامے تک بند کا بھی اعلان کیا ہے۔

کورونا وائرس سب سے پہلے چین کے ووہان میں پھیل گیا جس کی وبا دنیا بھر میں عام ہو گئی اور تقریباً 127 ممالک اس بیماری کے شکار ہوئے ہیں۔

Last Updated : Mar 16, 2020, 4:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.