ریلی میں شامل مظاہرین واجب الادا رقومات کی جلد واگزاری کے نعرے بلند کر رہے تھے۔
اس موقع پر کوآرڈینیشن کمیٹی کے صدر فاروق احمد ڈار نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’جموں میں تمام ٹھیکیداروں کی رقومات واگزار کی گئی ہیں جبکہ کشمیر کے ٹھیکیداروں کو ابھی تک ایک بھی پیسہ نہیں دیا گیا۔‘‘
ڈار نے انتظامیہ کو انتباہ کیا کہ اگر بقایا رقومات کو ایک ہفتے کے اندر واگزار نہیں کیا گیا تو وہ احتجاج میں شدت لانے پر مجبور ہو جائیں گے۔