ETV Bharat / state

'رن وے کا بھارت ۔ چین تعطل سے کوئی واسطہ نہیں' - اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ

ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر رن وے ایک پرانا منصوبہ ہے جس پر سردیوں کی وجہ سے کام  رک گیا تھا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jun 4, 2020, 9:10 PM IST

ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پول نے کہا کہ بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کے ذریعہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ علاقے میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر رن وے کا کام کوئی نیا منصوبہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطہ لداخ میں، ایل اے سی پر بھارت اور چین کے تعطل کے ساتھ مذکورہ رن وے کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔ اور نہ کسی اور مسئلہ سے اس کا کوئی واسطہ ہے۔ یہ ایک پرانا منصوبہ تھا جس پر اب کام شروع کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے مقام پر جموں سرینگر قومی شاہراہ کے متصل ساڑھے تین کلو میٹر طویل ہوائی پٹی پر دو روز قبل کام شروع کیا گیا ہے

نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے ایک نجی تعمیراتی کمپنی کو پروجیکٹ کا ٹھیکہ دیا ہے اور اس منصوبہ کو چھ سے آٹھ ماہ کے اندر مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔

ہوائی پٹی پر شدومد سے دن رات کام جاری ہے اور اسے اپنے مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بھارتی فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے مابین لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ فوجی تعطل برقرار رہنے کے دوران مذکورہ ہوائی پٹی پر کام شروع کرنے سے یہ خبر میڈیا کی سرخیوں میں آگئی تھی،جس کے بعد صوبائی کمشنر نے اپنے ایک بیان میں اس کی وضاحت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.