ETV Bharat / state

کشمیر: موسم ابر آلود، سردی میں اضافہ

وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق موسم میں بہتری واقع ہوئی ہے لیکن پہاڑیوں پر ہوئی تازہ برف باری سے سردی میں قدرے اضافہ درج کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Mar 14, 2020, 4:58 PM IST

کشمیر: موسم خشک مگر ابر آلود، سردی میں اضافہ

جس سے لوگ ایک بار پھر گرم ملبوسات زیب تن کرنے اور گرمی کے آلات استعمال کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں 15 مارچ سے 20 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی باشیں متوقع ہیں تاہم بعد ازاں 20 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا۔

وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ہفتہ کو مسلسل تیسرے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی۔

ہائی وے ذرائع نے بتایا کہ کئی مقامات پر مٹی کے بھاری بھر کم تودے گر آنے کی وجہ سے قومی شاہراہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے مسلسل بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر مسافروں کے تحفظ کے تئیں گاڑیوں کی نقل و حمل بند کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کا فیصلہ متعلقہ ایجنسیوں کی طرف سے گرین سگنل حاصل ہونے کے بعد ہی لیا جائے گا۔

وادی میں ہفتہ کی صبح بالائی علاقوں میں رک رک کر بارشیں ہوئیں تاہم بعد میں موسم خشک مگر ابر آلود رہا۔ مطلع پر چھائے گہرے بادلوں نے آفتاب کی طرف سے باہر نکلنے کی تمام کوششوں پر پانی پھیر دیا۔

وادی کی پہاڑیوں پر ہوئی تازہ برف باری سے سردی میں اضافہ درج ہوا ہے جس کے باعث لوگوں نے گرم لباس پہننا اور گرمی کے آلات بالخصوص کانگڑیوں کا استعمال کرنا دوبارہ شروع کیا ہے۔

دریں اثنا لوگوں کا کہنا ہے کہ تازہ بارشوں سے شہر و گام کی سڑکیں یا تو زیر آب ہیں یا زیر کیچڑ ہیں جس کے باعث بچوں اور عمر رسیدہ افراد کا گھروں سے نکلنا مشکل ہی نہیں بلکہ پر خطر بن گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ بالترتیب 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 3.5 ڈگری سینٹی ریکارڈ ہوا ہے۔

وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ اور کوکر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل اور لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.