ETV Bharat / state

سٹی سینٹر ٹریڈرس کارڈینیشن کمیٹی کی کورونا لاک ڈاؤن کھولنے کی اپیل

author img

By

Published : May 26, 2021, 5:16 PM IST

کمیٹی کے جنرل سکریٹری فرحان کتاب نے کہا کہ تاجروں سے لے کر ٹرانسپورٹروں تک تاجر طبقہ بے حد متاثر ہوا ہے جس سے ان کے کنبے فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔

سٹی سینٹر ٹریڈرس کارڈی نیشن کمیٹی کی کورونا لاک ڈاؤن کھولنے کی اپیل

سٹی سینٹر ٹریڈرس کارڈی نیشن کمیٹی نے جموں و کشمیر کے لیفٹنیننٹ گورنر منوج سنہا سے وادی کشمیر میں کورونا لاک ڈاؤن کو کھولنے کی اپیل کی ہے۔

کمیٹی کے جنرل سکریٹری فرحان کتاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کا روزگار بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں سے لے کر ٹرانسپورٹروں تک تاجر طبقہ بے حد متاثر ہوا ہے جس سے ان کے کنبے فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔

موصوف جنرل سکریٹری نے کہا کہ حکومت کو جملہ متعلقین اور میڈیکل ہیلتھ ماہرین کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کرکے لاک ڈاؤن کھولنے کے متعلق ایک فیصلہ لینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کی طرف سے جاری گائیڈ لائنز پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور تعاون کریں گے۔

فرحان کتاب نے حکومت سے تاجر برادری کو ریلیف پیکیج دینے کی بھی اپیل کی۔

بتادیں کہ جموں وکشمیر میں بھی کورونا کی دوسری لہر کا قہر جاری ہے۔ انتظامیہ نے اس لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے یونین ٹریٹری کے سبھی بیس اضلاع میں مکمل کورونا کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.