ETV Bharat / state

'کشمیر کے بہتر مستقبل کے لیے کردار ادا کریں'

یہ تقریب یونیورسٹی آف کشمیر میں منعقد کی گئی، جس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ سے فارغ ہوئے شاگردوں نے شرکت کی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ
author img

By

Published : Nov 8, 2020, 6:52 PM IST

وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے سابق طلباء نے دہلی میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی سویں برسی پر اس اعلیٰ تعلیمی ادارے کی یاد میں اور اپنا خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اتوار کو ایک اعلی تقریب منعقد کی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ

یہ تقریب یونیورسٹی آف کشمیر میں منعقد کی گئی، جس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ سے فارغ ہوئے شاگردوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام کا انعقاد بھی انہی سابق طلباء نے کیا تھا۔

تقریب کے دوران کئی سابق طلباء نے خطاب کیا اور اس ادارے کی افتتاح سے آج تک کا سفر بیان کیا۔ سابق طلباء نے اس دوران جامعہ میں تعلیم حاصل کرنے کے دورانیہ کی یاد تازہ کی اور ان کی زندگی میں اس تعلیم ادارے سے آئی بہتر تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے اس ادارے کی بھرپور خراج تحسین پیش کی۔

وادی کشمیر کے ہزاروں طلباء نے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے اور متعدد طلباء فی الوقت جموں و کشمیر کے سرکاری و تعلیمی اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔ اس وقت بھی درجنوں طلباء اس یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔

سابق طلباء نے اس موقع پر کہا جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے سے ان کی زندگی میں آئی ہوئی بہتر تبدیلی کو وہ فراموش نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: سرحد پر خوف، دہشت اور وحشت

ان کا کہنا ہے کہ وہ کشمیر میں نوجوانوں کو اس اعلیٰ سطحی تعلیمی ادارے میں داخلہ لینے کے لیے محنت کریں اور اپنے مستقبل کے ساتھ ساتھ کشمیر کے بہتر تعلیمی مستقبل میں اپنا کردار ادا کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.